فیصل آباد کی خبریں 8/9/2016

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: انجمن تاجران کارخانہ بازار کے سینئر نائب صدر میاں اختر محمود نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کی آمد سے قبل پہلے ہی شہر بھر میں بھکاریوں کی یلغار حیران کن ہے۔ حکومت بھکاریوں کے خلاف کریک ڈائون کرے اور انہیں بیگز ہومز میں منتقل کر کے ان کی بحالی کیلئے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ان کو بیگز ہومز میں منتقل کرنے کے بعد ان بھکاریوں کو یہ پیشہ ترک کرنے کے بعد اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لیے مختلف ہنر سکھائے جائیں اور انکو معاشرے کیمطابق ان لوگوں کو نئی تربیت کے ذریعے اپنے قدموں پر کھڑا کر کے معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکتا ہے۔ عیدالاضحی کی آمد سے قبل ہی شہر کے بازاروں میں دکانوں میں بھکاریوں کی آمدورفت میں تاجر طبقہ’ دکاندار شدید پریشانی کا شکار ہے۔

کیونکہ دکاندار اپنے کاروبار میں اتنا مصروف اور گاہک کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے کہ جتھے کے جتھے ان بھکاریوں سے دکانداروں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ ضلعی انتظامیہ شہر میں خصوصی ٹاسک فورس بنا کر ان کو قابو کرنے کے لیے ان کو اپنے بیگز ہومز میں منتقل کرے تاکہ شہر کا تاجر طبقہ سکھ کی زندگی گزار سکے اور اپنے کاروبار پر بھرپور توجہ دے سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف سٹی کے صدر ڈاکٹر اسد معظم نے مسلم لیگ ن کی جانب سے بنی گالہ اور زمان پارک جانے کے اعلان کو کھلی بزدلی اور بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کان کونسا اقتدار میں ہیں جن کے گھر کی جانب یہ جانا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن تو اس وقت اقتدار میں ہے اور اس کے کرتا دھرتا رائیونڈ کے محلات میں رہتے ہیں۔ پانامالیکس انکشافات اور ماڈل ٹائون قتل عام پر پوری قوم انصاف مانگ رہی ہے مگر حکمران ہیں کہ انتہائی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ ان حالات میں سڑکوں پر آنے اور انکے گھروں کے سامنے دھرنا دینے کے علاوہ اور کوئی چارہ بھی تو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران پاکستان کی تاریخ میں اقتدار میں آنے والے انتہائی ظالم، جھوٹے’ مکار اور نااہل وبزدل ہیں جن کی موجودگی میں کسی بھی شخص کو انصاف ملنا کسی صورت بھی ممکن نہیں ہے۔

ان ناسور بننے حکمرانوں سے جان چھڑانے کیلئے پوری قوم کا ایکا بہت ضروری ہے۔ جس طرح لاہوریوں نے 3ستمبر کو عمران خان کی کال پر سڑکوں پر نکل کر حکمرانوں کو آئینہ دکھایا بالکل اُسی طرح پاکستانیوں کو گھروں سے باہر نکلنا ہو گا ورنہ یہ صرف خزانے کو ہی نہیں بلکہ ملک وقوم کو بھی دیمک کی طرح چاٹ جائیں گے۔ یہ عوام کے پاس آخری موقع ہے کیونکہ تحریک انصاف باریاں لینے لگانے والی سیاسی جماعت نہیں اور نہ ہی ہم نے کرپشن میں کسی سے مک مکا کر رکھا ہے۔ لہٰذا قوم اسے آخری موقع سمجھتے ہوئے عمران خان کا ساتھ دے اور 24ستمبر کو رائے ونڈ دھرنے میں شریک ہوتا کہ انہیں ان کا اصل مقام مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کیخلاف ریفرنس مسترد کر کے اسپیکر نے ہمیں مزید سخت احتجاج پر مجبور کیا ہے وہ یہ اقدام کر کے اب اسپیکر رہنے کے قابل نہیں رہے لہٰذا وہ مستعفی ہو جائیں۔