ہاتھ صاف ہیں، میں یا میرا خاندان کبھی بدعنوانی میں ملوث نہیں رہا، وزیر اعظم

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کے ہاتھ صاف ہیں، وہ یا ان کے اہل خانہ کبھی بدعنوانی میں ملوث نہیں رہے، جے آئی ٹی کو درکار تمام دستاویزات بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اہم وفاقی وزراء، آئینی و قانونی ماہرین نے شرکت کی۔ وزیر اعظم کو پانامہ کیس سے متعلق آج کی سماعت پر بریفنگ دی گئی اور سپریم کورٹ کی آئندہ سماعت کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کرپشن کرنے والوں کی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کی، جے آئی ٹی کو تمام مطلوبہ دستاویزات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

آئینی ماہرین نے وزیر اعظم کو بتایا کہ حسن اور حسین نوازکو ٹیکس بچانے کا مرتکب قرار نہیں دیا جا سکتا۔ وزیر اعظم کے صاحبزادے کبھی سرکاری عہدے پر نہیں رہے اور بیرون ملک مقیم ہیں۔