فریال تالپور بھی مبینہ طور پر اقامہ ہولڈر نکلیں

Faryal Talpur

Faryal Talpur

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور بھی مبینہ طور پر اقامہ ہولڈر نکلیں، ان کی نااہلی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق معظم عباسی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انھیں مبینہ طور پر اقامہ ہولڈر ظاہر کرتے ہوئے ان کی نااہلی کی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فریال تالپور نے 2002ء میں اپنی صاحبزادی عائشہ کے نام پر دبئی میں کمپنی قائم کی لیکن رقم دبئی منتقل کرنے کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائی اور اپنا اقامہ بھی ظاہر نہیں کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جھوٹا بیانِ حلفی جمع کرانے پر فریال تالپور صادق اور امین نہیں رہیں، اس لیے انھیں اسمبلی کی رکنیت کیلئے نااہل قرار دے کر مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر پانچ جون کو دلائل طلب کر لیے ہیں۔