روزے کا اصل مفہوم اپنی نفسانی خواہشات کو اللہ و رسولۖ کی مرضی کے تابع کرنا ہے، مسعود احمد صدیقی

Tanzeem Mashaikh

Tanzeem Mashaikh

لاہور: امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہا ہے کہ روزے کا اصل مفہوم اپنی نفسانی خواہشات کواللہ ورسولۖ کی مرضی کے تابع کرنا ہے، نماز پنجگانہ، سچ بولنا، رزق حلال کمانا، وعدہ پورا کرنا، امانت ودیانت جیسے اخلاق حسنہ اداکرنے سے ہی روزے کے اصل فیوض و برکات عطا ہوتے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر روزے کے مقاصد اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک کے بعد بھی اگر کوئی شخص ان اعمال صالحہ پر مستقل مزاجی سے کاربندرہتاہے تو ایسے ہی صالحین کیلئے بشارتیں دی گئی ہیں کہ ان کو بغیر حساب کتاب کے باب الریان سے جنت میں داخل ہونے کی اجازت عطا فرمائی۔

جائیگی،اورایسے صالحین کوان کی اعمال صالحہ کی وجہ سے خود خداوند قدوس اپنی مرضی اورشان کریمی کیمطابق اتنا نوازتاہے کہ یہ برگزیدہ ہستیاںمقام رضا کوپالیتی ہیں۔اس موقع پر انہوںنے مزید کہاکہ روزے کی حالت میں جب ہم نماز نہیں چھوڑ سکتے ،جھوٹ نہیں بول سکتے،رزق حرام نہیں کھاسکتے،بہتان نہیں لگاسکتے،غیبت نہیں کرسکتے ،اپنے ہاتھ،پائوںاورزبان کوغلط کاموںمیں نہیں لگاسکتے، یہی توروزے کی حالت میں امت محمدیہ ۖ کوتربیت دی جارہی ہے کہ رمضان المبارک گزرنے کے بعد بھی یہ کام نہیں کرنے جوروزے کی حالت میں منع کردئیے گئے تھے،اگر کوئی شخص باز نہیں آتا تو ایسے لوگوںکے بارے میں وعیدیں بھی آچکی ہیں کہ ان کے بھوکے ،پیاسے رہنے سے اللہ تعالیٰ کوکوئی غرض نہیں اوران کی دکھاوے کی نمازیں بھی ان کے منہ پر ماردی جائیں گی۔گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی لاثانی سیکرٹریٹ پرماہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں سحری وافطاری،نماز پنجگانہ اورنماز تراویح کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،جہاںروزانہ سینکڑوں لوگ شریعت مطاہرہ پر عمل کرتے ہوئے بھرپورفیوض وبرکات حاصل کررہے ہیں،اس موقع پرامیر تنظیم صوفی مسعوداحمد صدیقی نے ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہاکہ یا اللہ ہمیں اپنے پسندیدہ کام کرنے کی سعادت عطا فرمااورہماری نیک ،جائز حاجات کوپورافرما آمین۔

میڈیا سیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047