وفاقی محتسب سلمان فاروقی کے حکم پر عوامی شکایات ان کی دہلیز پر حل کرنے کے سلسلہ میں توسیع

Kasur

Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) وفاقی محتسب سلمان فاروقی کے حکم پر عوامی شکایات ان کی دہلیز پر حل کرنے کے سلسلہ میں توسیع، کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خان نے پھول نگر میں 40افراد کی شکایت کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی ہدایت پر عوامی شکایات کا ازالہ ان کی دہلیز پر حل کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس کی مدت ختم ہونے پر انہوں نے سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کے مطالبے پر اس میں توسیع کر دی۔

اس سلسلہ کو جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے، اسی سلسلہ میں گزشتہ روز کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خان نے واپڈا آفس پھول نگرمیں پھول نگر اور اس کے نواحی دیہات سے وفاقی محتسب کے نام دی گئی 40درخواستوں کی سماعت کی، اور 40افراد کی شکایات کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خان نے کہا کہ وفاقی محتسب پاکستان سلمان فاروقی نے یکم جنوری تا 31مارچ تک عوامی شکایات کو ان کے اضلاع میں جاکر حل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے،جس کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد نے وفاقی محتسب کی طرف رجوع کرنا شروع کر دیا، اور اس سلسلہ کو بے حد پذیرائی ملی، وفاقی محتسب پاکستان سلمان فاروقی نے اس سلسلہ کی مقبولیت کے پیش نظر اس میں توسیع کر دی ہے، وفاقی محتسب پاکستان کے حکم پر عوامی شکایات ان کے اضلاع میں جا کر حل کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، عوام واپڈا، سوئی گیس، نادرا ودیگر وفاقی اداروں کے خلاف درخواستیں ہمیں ای میل کے ذریعے دفتر جا کر یا ہر ضلع میں جانے والے ہمارے نمائندوں کو دے سکتے ہیں۔