وفاقی و صوبائی حکومت معاہدہ پر جلد عمل درآمد کرے : علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری

Pir Mohammad Afzal Qadri

Pir Mohammad Afzal Qadri

لاہور گجرات + اسلام آباد: (پریس ریلیز) پاکستان کو دھمکیاں دینے والے سن لیں وطن عزیز کے تحفظ کیلئے ساری قوم متحد اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ چار جنوری کو شہدائے ختم نبوت کا چہلم لیاقت باغ راولپنڈی میں ہوگا، انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

وفاقی اور صوبائی حکومت معاہدے پر جلد عمل درآمد کرے۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائدین علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری کی مرکزی دفتر میں وفود سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ قوم پوچھ رہی ہے کہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیوں نہیں کیا جارہا؟ اب لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو کنٹرول مشکل ہوجائیگا۔ علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری نے مزید کہا کہ 9 جنوری کو پی پی 20چکوال میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک یارسول اللہ بھرپور حصہ لے رہی ہے اور ہمارے امیدوار ناصر عباس منہاس ایڈووکیٹ ہونگے۔

جبکہ لودھراں ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ مرکزی دفتر کے مطابق سینکڑوں علمائے کرام اور درجنوں گدی نشینوں نے ختم نبوت کیخلاف سازش کو ناکام بنانے پر تحریک لبیک یارسول اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ مریدین وعقیدتمندوں سمیت شہدائے ختم نبوت کے چہلم بمقام لیاقت باغ میں شامل ہونگے۔ دوسری طرف تحریک لبیک یارسول اللہ کے بانی پیر محمد افضل قادری نے پیر صاحب کھڑی شریف سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انکی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

الیاس زکی، شعبہ نشر واشاعت تحریک لبیک یارسول اللہ