فتح اللہ گؤلن کو ترک عدالت میں پیش کیا جائے گا، بن علی یلدرم

Binali Yıldırım

Binali Yıldırım

ترکی (جیوڈیسک) وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گؤلن ترکی آ کر اپنے کیے کا حساب دیں گے۔

انھوں نے صدارتی محل کے سامنے جمہوریت میٹنگ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کی ا نقلابی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملک کو تباہ ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔

انھوں نے عوام کوتنظیم کے سرغنہ فتح اللہ گؤلن اور اس کاروائی میں ملوث تمام افراد کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے انھیں سخت ترین سزائیں دینے کا وعدہ کیا اور کہا کہ انقلابی کوشش کے بعد ملک بھر میں جو اتحاد و یکجہتی پائی جاتی ہے اسے جاری رکھنے کے لیےہر ممکنہ کوششیں صرف کی جائیں گی ۔

انھوں نے کہا کہ 15 جولائی کو تر ک قوم نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے وطن کو دوبارہ جان بخشی ہے اور دنیا پر ایک بار پھر یہ واضح کر دیا ہے کہ ترک قوم ایک عظیم قوم ہے ۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ صدارتی محل میں آج آخری بار جمہوریت کا پہرہ دیا جا رہا ہے ۔انھوں نے 15 جولائی کو عزیز ملت کو انقلاب کیخلاف سڑکوں پر نکل آنے کی اپیل کرنے والے صدر رجب طیب ایردوان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترک قوم باغیوں کو ترکی کے مستقبل کو تاریک کرنے اور اپنے پرچم کو روندنے کی اجازت نہ دینے والی ، استقلال کی جدوجہد کرنےوالی قومی اسمبلی اور صدارت محل میں غداروں کو داخلے کی اجازت نے دینے والی ،حکومت اور صدر کو تنہا نہ چھوڑنےوالی ایک عظیم ترین قوم ہے۔