پندرہ روز کے دوران ضلع بھر میں 927 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئیں

Shaikhpur

Shaikhpur

شیخو پورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 شیخوپورہ کو یکم جولائی 2017ء سے 15 جولائی 2017ء تک مجموعی طور پر 8033 فون کالز موصول ہوئیںجن میں سے 859 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان میں 298 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹس ، 412میڈیکل ایمرجینسیز،10 آگ لگنے کے واقعات، 36 کرائم کیس، 06 ڈوبنے کے واقعات ، 02 عمارتیں گرنے کے واقعات اور 95 متفرق ایمرجنسیز تھیں۔ان تمام ایمرجینسیز میں ایمرجنسی رسپانس ٹائم 6.62 منٹ کی اوسط سے برقرار رکھا گیا۔

ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے بروقت رسپانس کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر 927لوگوں کو ریسکیو کیاجن میں 85افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 819افراد کو ابتدائی طبی امداددیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاجبکہ 23افراد جائے وقوعہ پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز احمدنے بتایا کہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلع شیخوپورہ سے کل411مریضوں کو بھی لاہور کے بڑے ہسپتالوں میںبھی شفٹ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال شیخوپورہ سے 271، مدر اینڈچلڈرن کمپلیکس سے55، تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مریدکے سے 84 اور تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال صفدرآباد سے 01 مریض لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122کسی بھی ایمرجنسی یاسانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ عوا می امداد اور افلاح کی کاروائیوں میں بہترین کارکردگی کا گراف کسی صورت نیچے نہیں آئے گا ۔ ر یسکیو 1122 کا ہر ورکرمشکل کے وقت عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے اور ہر طرح سے امدادی سہولت فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔