فلم انڈسٹری جلد اپنے اہداف حاصل کر لے گی، میرا

Meera

Meera

لاہور (جیوڈیسک) فلم اسٹار میرانے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری جلد اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

اپنے ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ کو شش کرتی ہوں کہ جتنا بھی کام کروں اس کے ساتھ انصاف کروں کیونکہ کام پر توجہ نہ ہونے کے سبب کام میں وہ جھلک نظر نہیں آتی جس کے لیے ڈائریکٹر کوشش کرتے ہیں اب بھی پاکستان میں کئی ایسی اداکارائیں ہیں جو فلم میں حقیقت سے قریب تر اداکاری کر رہی ہیں۔