فلم آتما اور راز تھری میں کوئی یکسانیت نہیں: بپاشا باسو

Bipasha Basu

Bipasha Basu

بھارت(جیوڈیسک)بھارتی اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ جب میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا تو اس وقت فلم انڈسٹری میں شادی شدہ اداکاراں کیلئے کوئی جگہ نہیں تھی۔ممبئی: (آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ فلم آتما اور راز تھری میں کوئی یکسانیت نہیں ہے۔ دونوں فلموں میں ان کا کردار بالکل مختلف ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم آتما میں ایک ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں اور اس کردار کے بعد انہیں یہ احساس ہوا کہ وہ مستقبل میں ایک بہترین ماں بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو اس وقت اداکارہ کا شادی شدہ ہونا یا بوائے فرینڈز رکھنا گناہ سمجھا جاتا تھا اور ایسی اداکارہ کے لیے انڈسٹری میں کوئی جگہ نہیں ہوتی تھی تاہم اب حالات بدل چکے ہیں اب شادی شدہ اداکارائیں بھی فلم انڈسٹری میں بہترین طریقے سے کام کر رہی ہیں۔