پہلی فلم کے بعد گھر جانے کا کہہ دیا گیا تھا، جان ابراہم

John Abraham

John Abraham

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار جان ابراہم کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ نگری میں پہلی فلم کر نے کے بعد واپس گھر جانے کا کہہ دیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارجان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ انڈسٹری میں اپنے مداحوں کے باعث ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ مداح ہی پوتے ہیں جو فنکار کو انڈسٹری کا حصہ رہنے میں مدد کرتے ہیں اورانہیں یقین ہے کہ ان کے مداح انہیں انڈسٹری سے جوڑیں رکھیں گے۔ اداکار نے کہا پہلی فلم بعد کہہ دیا گیا تھا کہ وہ واپس جاسکتے ہیں لیکن مداحوں کے چاہنے کے باعث انہیں انڈسٹری میں 14 برس ہو گئے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ انہیں خود کو ایک کمزور فنکار سمجھنا پسند ہے جہاں وہ ابھی تک اپنے آپ کو منوانے کے لیے کوششوں میں ہی لگے ہیں اور ہر وقت محنت انہیں اچھی لگتی ہے ،انہوں نے کہا خاص طورپران فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے جس میں کمزور تصور کیا جاتا ہے۔