پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 70 رنز سے شکست دے دی

 New Zealand

New Zealand

ویلنگٹن (جیوڈیسک) پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 70 رنز سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ کے 281 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 210 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔

اوپنر احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود ٹی ٹوینٹی سیریز کے بعد پہلے ون ڈے میں بھی ناکام ہو گئے۔

دونوں نے غیر ذمہ دارانہ اسٹروکس کھیل کر وکٹیں گنوائیں، آوٹ آف فارم اوپنراحمد شہزاد نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں صرف تیرہ رنز بنا سکے۔

سیلفی ماسٹر نے دورے کے چار میچز میں چھیالیس رنز صرف گیارہ کی اوسط سے بنائے ہیں۔

دوسری طرف تکنیک سے عاری بلے باز صہیب مقصود نے ویلنگٹن ون ڈے میں دس رنز بنا سکے، نیوزی لینڈ کے دورے میں صہیب مقصود نے تین میچز میں صرف نو کی اوسط سے اٹھائیس رنز بنائے ہیں۔