پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ

Pakistan and West Indies

Pakistan and West Indies

کنگسٹن (جیوڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کنگسٹن کے سبینا پارک میں کھیلا جا رہا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ براتھویٹ اور کیرن پاؤل میدان میں اترے۔ تاہم ابھی ویسٹ انڈین کی اننگز کا آغاز ہی ہوا تھا کہ براتھویٹ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ محمد عباس کی گیند پر یونس خان نے ان کا کیچ لیا۔ ان کے بعد آنے والے بلے باز ہیٹ میئر بھی جلد ہی محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گؕئے۔

ہیٹ میئر نے صرف 12 رنز بنائے۔ اس کے بعد شائی ہوپ آتے ہی چلتے بنے۔ ان کی وکٹ بھی محمد عامر کے حصے میں آئی۔ ویسٹ انڈیز کی چوتھی وکٹ 54 رنز پر گری جب وشال سنگھ صرف 9 رنز بنا کر کیچ ااؤٹ ہو گئے۔ یہ وکٹ وہاب ریاض کے حصے میں آئی اور اظہر علی نے ان کا کیچ لیا۔

ویسٹ انڈیز کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پاؤل تھے جنہوں نے دو چوکوں کی مدد سے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی وکٹ بھی محمد عامر نے لی جبکہ کیچ یونس خان نے پکڑا۔