ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کا نائب صدر بابو شیر افسر علیل ہو گئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کراچی کے سرپرست اعلیٰ ناصر کریم بلوچ ،صدر جمیل ہوت ،جنرل سیکریٹری حاجی محمد اقبال ،سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے رکن اور ترجمان ڈی ایف اے سائوتھ اللہ بخش بلوچ ، معروف اسپورٹس آرگنائزر محمد یعقوب سربازی نے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے نائب صدر با بو شیر افسر کی عیادت کی۔

واضح رہے کہ با بوشیر افسر ان دنوں شدید علیل ہیں ،عہدیداروں نے با بوشیر افسر کی جلد صحت یابی کے لئے دعاء کرتے ہوئے عوام سے با بو شیر افسر کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔