ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سنٹرل کے تحت ریفریز کے لئے ریفریشرز کورس کا انعقاد

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بنک آف پاکستان ڈی ایف اے سنٹرل چمپئن شپ کے سلسلے میں گزشتہ دنوں سکسٹین اسٹار فٹ بال کلب میں سیکریٹری سنٹرل سلیم پٹنی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سنٹرل کی تاریخ میں پہلی بار ڈسٹرکٹ سنٹرل سے تعلق رکھنے والے ریفریز حضرات کیلئے فٹ بال کے نئے قوانین کے مطابق ریفریشرز کورس کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں بڑی تعداد میں ریفریز نے شرکت کی ان ریفریز میں فیفا ریفری ہدایت اللہ ،انسٹریکٹر ارسلان شریف ،بابر نسیم ،نور عالم ،عین الحق ،کلیم حسین ،احمد ،سلیم موسیٰ ،ہارون ،نجیب اللہ ،اسماعیل منصوری، امان منصوری، محمد علی نواز ،باسط،محمد فاروق ،امیر ،کامران ممتاز ،صابر بلوچ اور عبدالرئوف نے شرکت کی۔

طبعیت کی ناسازی کے باعث صدر ریفریز سندھ ایسویسی ایشن اقبال جونیئر کی عدم شرکت کے باعث انسٹرکٹر ارسلان سلیم نے ریفریز حضرات کو نئے فٹ بال قوانین کے مطابق آگاہی فراہم کی اس موقع پر جنرل سیکریٹری ڈی ایف اے سنٹرل سلیم پٹنی و دیگر بھی موجود تھے۔

DFA Course

DFA Course