کلری محمڈن کے تحت نمائشی فٹ بال میچ میں انٹر نیشنل الیون نے اسٹیٹ لائف کو شکست سے دیدی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن فٹ بال اسٹیڈیم آگرہ تاج لیاری میں کھیلے گئے نما ئشی فٹ بال میچ میں سابقہ اور موجود ہ انٹرنیشنل فٹ بال کھلاڑیوں پر مشتمل انٹر نیشنل الیون نے ایک سخت مقابلے کے بعد اسٹیٹ لائف پاکستان فٹ بال ٹیم کو 3-2 سے شکست دیدی فاتح ٹیم انٹر نیشنل الیون کی جانب سے گلزار احمد نے 2 جبکہ فاروق شاہ نے 1 گول اسکور کئے

اسٹیٹ لائف پاکستان کی ٹیم کی جانب سے وقاص کارا اور سرآمد نے ایک ،ایک گول اسکور کئے کلری محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے اس نمائشی فٹ بال میچ میںانٹر نیشنل الیون کی جانب سے اعجاز کارا کی قیادت میں انٹر نیشنل فٹ بال کھلاڑیوں ظفر اقبال،ناصر اسماعیل ،محمد اشرف ،گلزار احمد ،محمد طارق ،فارق شاہ ،سلیم پٹنی ،عبدالواحد ،سعید احمد ،اورنگزیب جونیئر ،عبدالعزیز،حبیب الرحمن ،عبدالسلام ،نصیر احمد شامل تھے جبکہ ٹیم منیجر اسحاق مندرہ تھے نمائشی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئر مین ناصر کریم بلوچ کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر کلری محمڈن فٹ بال کلب کے چیئر مین بیگ محمد مندرہ ،عبدالرزاق چشتی ،و دیگر موجود تھے سابقہ انٹرنیشنل فٹ بال کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرکے ماضی کی یاد تازہ کردی اور شائقین فٹ بال سے بھر پور داد وصول کی اس موقع پر کلری محمڈن فٹ بال کلب کی جانب سے اسٹیٹ لائف پاکستان کی ٹیم اور سابقہ انٹر نیشنل الیون کے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے خوبصورت کھیل سے شائقین کے دل جیت لئے اس نمائشی میچ کو نیشنل ریفری یوسف فیفانے سپر وائز کیا جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

FOOTBALL TOURNAMENT

FOOTBALL TOURNAMENT