شہید عبداللہ مراد سوین سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ہو گئے

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلمت اسٹار فٹ بال کلب کاٹھور کے زیر اہتمام کاٹھور کلمتی ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے جاری “آل ملیر شہید عبداللہ مراد سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں ملیر ریڈ کوکلمتی ویلفیئر سینٹر کے گرائونڈ نہ آنے پر کامیابی مل گئی۔

دوسرے میچ میں ملیر یونین نے مد مقابل احمد دائود کلب کو پنالٹی ککس پر 5-3سے زیر کردیا جبکہ تیسرے میچ میں بلوچ اسٹار کلب نے حکیم سلمان اسپورٹس کو 2-1سے شکست دے کے اپنی پیش قدمی جاری رکھی فاتح ٹیم کی جانب سے آصف اور عمران جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول انٹر نیشنل کھلاڑی زین نے اسکور کیا۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ماسٹر علی مراد بلوچ کا کھلاڑیوں سے تعار ف کرایا گیا۔اس موقع پر میچ کمشنر ناصر روشن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر ویلفیئر آرگنائزیشنافضل تھے۔