ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیجے آ گئے

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) مسلسل بڑھتی ہوئی درآمدات اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کے باعث ادائیگیوں کا توازن بگڑ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کئی ماہ سے گراوٹ کا شکار ہیں۔

سٹیٹ بینک کے تازہ ترین اعداد شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمی سے 19 ارب 90 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ چکے ہیں جس میں مرکزی بینک کے ذخائر 14 ارب 30 کروڑ ڈالر جبکہ بینکوں کے ذخائر 5 ارب 60 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

ایک ماہ کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 1 ارب 90 کروڑ ڈالر تک گر چکے ہیں جبکہ اکتوبر 2016ء سے اب تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب ڈالر تک کی کمی ہو چکی ہے۔