فارم میں تبدیلی لانے کے فیصلے کیخلاف عدالت جاؤں گا: ایاز صادق

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

لاہور (جیوڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد کاغذات نامزدگی فارمز سے متعلق فیصلہ آنے کا کیا مقصد ہے، تمام جماعتوں نےمتفقہ طور پر فارم میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ فارم میں تبدیلی لانے کے فیصلے کیخلاف عدالت جاؤں گا۔

رہنما مسلم لیگ ن ایاز صادق نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی فارمز کے معاملے پر قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد فیصلہ دیا گیا، الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد فیصلہ آنے کا کیا مقصد ہے، تمام جماعتوں نے فارم میں تبدیلی لانے کا متفقہ فیصلہ کیا تھا۔ انھوں نے کہا اپیل کروں گا کہ فارم میں تبدیلی سے الیکشن تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔ سینیٹ کےالیکشن بھی اسی ایکٹ کےتحت ہوئے، قومی سطح کے فیصلے بردباری اورسوچ سمجھ کرکیےجاتے ہیں۔

سابق سپیکر نے مزید کہا کہ ہمارے لیے پارلیمنٹ کا تقدس اہم ہے، فیصلہ چیلنج کرنے سے متعلق پیپلزپارٹی سے مشاورت ہوئی ہے، تحریک انصاف والے کنفیوژن کا شکار ہیں، نگران وزیراعظم کے نام پر کوئی تنقید نہیں ہوئی۔