سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Sahibzada Yaqub Ali Khan

Sahibzada Yaqub Ali Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) صاحبزادہ یعقوب علی خان 23 دسمبر 1920 کو اترپردیش کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے۔ وہ آغا خان یونیورسٹی کے بانی چیئرمین بھی تھے۔

مرحوم سابق صدر ضیاء الحق اور جنرل یحیٰ خان کے دورِ حکومت میں وزیر خارجہ رہے۔ سابق نگران وزیر اعظم معین قریشی اور بے نظیر بھٹو کے دور اقتدار میں بھی وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز رہے۔

پاک آرمی سے 1972 میں لیفٹینٹ جنرل کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد مرحوم نے فرانس، امریکا اور سوویت یونین میں سفیر کے فرائض بھی سرانجام دئیے۔