کروڑ لعل عیسن کی خبریں 7/11/2015

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) پیار نہیں مار۔ فائونڈیشن سے وابسطہ آکسفورڈ پبلک سکول کے استاد نے پانچویں جماعت کے طالبعلم فظیل خالد سمیت دیگر طالبعلموں کو مرغا بنا کر ڈنڈوں سے تشدد کی جس کے باعث اس کے چہرے اور پیٹھ پر نیل کے نشان پڑ گئے۔ فظیل خالد کے والد خالد محمود کے مطابق آکسفورڈ پبلک سکول کروڑ کے استاد نیاز نے گزشتہ روز اس سمیت دیگر طالبعلموں کو مرغا بنایا اور حسب معمول ڈنڈوں سے تشدد کیا۔ جس کے باعث اس کے بیٹے فظیل خالد کو شدید چوٹیں آئیں کس کی وجہ سے وہ سیدھا لیٹ بھی نہیں سکتا۔ جب وہ سکول انچارج کے پاس شکایت لے کر گیا تو انہوں نے کاروائی کے بجائے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ آئیندہ ایسا نہیں ہوگا۔ خالد محمود نے پنجاب فائونڈیشن کے اعلیٰ حکام اور ڈی سی او لیہ سے سکول میں تشدد کرنے والے استاد اور سکول انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کروڑ کے 17 ، فتح پور کے 16 کونسلرز جبکہ 5 یونین کونسلوں کے چیئر مین اور 77 کونسلرز کے امیدواروں نے درخواستیں واپس لے لیں۔ میونسپل کمیٹی کروڑ کے وارڈ نمبر 12 کے امیدوار ممتاز قریشی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ غلام عباس R/O فتح پور سے 16 امیدواروں وارڈ نمبر 1 سے عابد نوید ، امیر احمد ، شہباز علی ، وارڈ نمبر 4 سے تنویر حسین ، فقیر محمد ، وارڈ نمبر 6 سے شہزاد اکبر ، ایوب کوئتی ، نوید انجم ، ندیم احمد ، وارڈ نمبر 7 سے یونس جاوید ، وارڈ نمبر 8 س محمد رفیق ، محمد حارث ، وارڈ نمبر 9 سے جارج مسیح ، غلام شبیر علی ارشد وارڈ نمبر 10 سے چوہدری اکبر جبکہ میونسپل کمیٹی کروڑ سے وارڈ نمبر 5 سے اقبال بھٹی ، دادن بھٹی ، وارڈ نمبر 3 سے فدا حسین ، وارڈ نمبر 7 سے تنویر جعفری ، وارڈ نمبر 9 سے فرقان الٰہی ، چوہدری یوسف ، وارڈ نمبر 10 سے عرفار قادری ، عثمان حفیظ ، رانا طاہر ، وارڈ نمبر 11 طارق محمود پہاڑ ، گلشیر ، وارڈ نمبر 12 سے تصور عباس ، انتظار حسین ، نصیر شاہ ، وارڈ نمبر 13 سے محمد اصغر ، نذر حسین UC-306 سے ذوالفقار علی چیئرمین ، 98ML سے محمد شرافت علی چیئر مین ، 93ML سے عبدالقیوم وائس چیئر مین ، روشن شاہ سے وقار احمد چیئر مین ، فتح پور رولر سے حق نواز چیئرمین سمیت کل 77 درخواستیں واپس لے لی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کے 13 وارڈوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے 7 جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے 9 حلقوں میں ٹکٹ جاری کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے وارڈز نمبر 1 خالی ، 2 میں سجاد بگا ، 3 میں حاجی محمد علی ، 4 میں عابد حسین ، 5 خالی ، 6 میں اصغر عباس ، 7 خالی ، 8 میں عثمان اولکھ ، 9 میں منظور جورا ، 10 خالی ، 11 خالی ، 12 بلا مقابلہ اور وارڈ نمبر 13 میں شیخ آصف کو ٹکٹ جاری کر دیئے۔ جبکہ پی ٹی آئی نے وارڈز نمبر 1 خالی ، 2 میں میاں بکھو ، 3 میں سجاد ذین العابدین ، 4 میں فیض چیمہ ، 5 میں اللہ نواز چنڈی ، 6 میں اشفاق بلوچ ، 7 میں عنایت درکھان ، 8 میں افتخار احمد نیازی ، 9 خالی ، 10 خالی ، 11 میں ارشد باروی ، 12 میں بلا مقابلہ اور وارڈ نمبر 13 میں شیخ عارف کو ٹکٹ جاری کر دیئے۔