فرانس کے بحری بیڑے سے داعش کے ٹھکانوں پر حملے

Fighters

Fighters

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) سے فرانس کے بحیرہ روم میں پہنچنے والے بحری بیڑے سے عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیں جبکہ امریکا نے شام میں داعش کے 283 آئل ٹینکر تباہ کر دیئے۔

ہ فرانسیسی حکومت نے بھی داعش کے خلاف حملوں کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد فرانس کے طیاروں نے پیرس حملوں کے بعد سے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

داعش کے حملوں کے بعد پیرس سمیت یورپ کے متعدد ممالک کسی بھی ممکنہ حملے سے بچاؤ کے لیے الرٹ ہیں۔