فرانس میں انسداد دہشت گردی پولیس کی کارروائی 5 مشتبہ افراد گرفتار

France Police

France Police

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس میں انسداد دہشت گردی پولیس نے چھاپا مار کارروائیوں میں 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے ہتھیار برآمد کر کے قبضے میں کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے منگل کے روز بعض گرفتاریاں ملک کے شمالی علاقے میں ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران کیں اور اس دوران ایک مشتبہ شخص کے گھر سے 2 پستول اور 2 مشین گنیں برآمد ہوئی ہیں۔