فرانس کے آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے امیدواروں کے لئے پارٹیوں میں انتخابات جاری

France

France

پیرس (رپورٹ زاہد مصطفی اعوان) فرانس کے آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے امیدواروں کے لئے پارٹیوں میں انتخابات جاری ہیں فرانس کی ریپبلک پارٹی(یوایم پی ) نے سابق وزیر اعظم فرانسوا فیلوں کو صدارتی الیکشن 2017 کیلئے صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔

مقابلہ میں فرانسوافیلوں کا مقابلہ اپنی پارٹی کے دوسرے رہنما سابق وزیر اعظم بندو کے میئر معروف رہنما الائن جوپی سے تھا جس میں انھوں نے 33 فیصد کے مقابلہ میں 67 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی اس سے قبل وہ پہلے مرحلہ میں سابق صدر نیوکولا سرکوزی کو بھی انٹر پارٹی الیکشن میں شکست دے چکے ہیں۔

اگلے صدارتی الیکشن بڑی اہمیت کے حامل ہیں ان کا اصل مقابلہ موجودہ صدر فرانسوا اولاند کی سوشلسٹ پارٹی اور انتہائی دائیں بازو کی تنظیم فرنٹ نیشنل کی جان میری لاپن سے ہے امریکہ میں ڈونلڈٹرمپ کی جیت سے فرانس میںنیشنل فرنٹ خاصی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔