فرانس ڈکیتی : قطری خواتین لاکھوں ڈالر مالیت کی اشیا سے محروم

France Robbery

France Robbery

فرانس (جیوڈیسک) فرانس میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات، ڈاکووں نے دو قطری خواتین کو 53 لاکھ ڈالر مالیت کی قیمیتی اشیا سے محروم کردیا۔

پیرس میں ڈکیتی کی تازہ واردات میں نشانہ بنی قطر کی دو امیر زادیاں۔ دونوں قطری بہنیں لی بورگٹ ایئر پورٹ سے اپنی لگژری بنٹلی کار میں سوار ہوکر نکلی اور شمالی پیرس جاتے ہوئے ہائی وے پر ڈاکووں کے ہتھے چڑھ گئیں۔

نقاب پوش ڈاکووں نے گاڑی رکواکر خواتین پر آنسو گیس اسپرے کر دی اور گاڑی میں موجود جیولری، قیمتی کپڑے اور بیگ لوٹ کر فرار ہو گئے جن کی مالیت 53 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔

اس سے قبل امریکی ماڈل کم کارڈیشین ایک کروڑ ڈالر مالیت کی جیولری سے محروم کردی گئی تھی جبکہ بھارتی اداکارہ ملیکا شراوت سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔