فرانسیسی پارلیمانی انتخابات میں ماکروں کی سیاسی جماعت سب سے آگے

Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں اتوار کے روز پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے سلسلے میں عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ابتدائی پول جائزوں کے مطابق صدر ایمانوئل ماکروں کی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

اندازوں کے مطابق ماکروں کی جماعت 577 نشستوں والی قومی اسمبلی میں چار سو اور چار سو چالیس کے درمیان سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

ماکروں نے یہ جماعت گزشتہ برس اپریل میں قائم کی تھی، تاہم ایک ہی برس میں نہ صرف ماکروں ملک کے صدر منتخب ہو گئے بلکہ ان کی جماعت عوامی مقبولیت حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو گئی۔

عوامی جائزوں کے مطابق ماکروں کی جماعت ریپبلک این مارچ پارٹی اتوار کے روز تیس فیصد تک ووٹ حاصل کر سکتی ہے۔ ان انتخابات کا دوسرا مرحلہ رواں ہفتے کے اختتام پر ہو گا۔