غزہ کی پٹی میں یوم القدس پر بھی مظاہرے جاری، 191 فلسطینی زخمی

Prorest

Prorest

لاہور (جیوڈیسک) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی مخالف مظاہرے جاری،، جمعتہ الوداع کے موقع پر صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک سو اکانوے فلسطینی زخمی ہوگئے، دنیا بھر میں یوم القدس کی مناسبت سے مظاہرے کیے گئے، مسجد الاقصیٰ میں بندشوں اور قدغنوں کے باوجود لاکھوں فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کیا۔

جمعتہ الوداع کے دن صبح ہی صبح غزہ کی پٹی میں رہنے والے فلسطینی اسرائیلی سرحد کا رخ کر رہے تھے جہاں 30 مارچ سے تسلسل کے ساتھ اسرائیل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ صیہونی فوج نے حسب معمول، آنسو گیس کے شیلز اور گولیوں سے فلسطینیوں کا استقبال کیا۔ براہ راست گولی لگنے سے سینکڑوں فلسطینی اسپتال پہنچ گئے۔

مغربی کنارے میں سخت بندشوں اور قدغنوں کے باوجود،، لاکھوں افراد مسجد الاقصی پہنچ گئے جہاں جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی گئی۔ دوسری جانب فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایران سمت دنیا بھر میں یوم القدس منایا گیا، تہران میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جو مرگ بر امریکہ اور مرگ بر اسرائیل کے نعرے لگاتے رہے۔