جرمنی میں تیار کیا گیا دنیا کا سب سے بڑا کرسمس ٹری

Christmas Tree

Christmas Tree

برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں دنیا کا سب سے بڑا کرسمس ٹری تیار کیا گیا ہے، اس کرسمس ٹری کی اونچائی 45 میٹر ہے اور اس میں 48 ہزار لائٹس اور دیگر روشن اشیا لٹکائی گئی ہیں۔ جرمنی کے علاقے ڈورٹمنڈ کے رہائشیوں کا دعویٰ ہے۔

کہ یہ اب تک تیار کیا گیا سب سے بڑا کرسمس ٹری ہے،تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ علاقے کے ایک رہائشی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل سب سے بڑا کرسمس ٹری برازیل میں تیار کیا گیا تھا تاہم اس کی تیاری میں اسٹیل کا استعمال کیا گیا تھا جبکہ ہم نے جو ٹری تیار کیا ہے اس میں صرف درخت کی شاخیں ہی استعمال کی گئی ہیں۔