جرمنی روس سے بجلی خرید کر ماسکو کی مدد کر رہا ہے، ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) برسلز میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی پر چڑھائی کردی، روس سے بجلی خریدنے کے معاملے پر جرمنی کو روس کا اسیر قرار دے دیا، امریکی صدر کا کہنا ہے جرمنی روس سے بجلی خرید کر ماسکو کی مدد کر رہا ہے۔

برسلز میں نیٹو ممالک کا اجلاس ہوا جس میں امریکی صدر جرمنی پر برس پڑے، ٹرمپ نے جرمنی پر “روس کا اسیر” ہونے کا الزام عائد کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ روس سے بجلی کیوں خریدتے ہو؟ صدر نے الزام لگایا کہ جرمنی توانائی کی مد میں روس کو پیسے دے کر اسکی مدد کر رہا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق جرمنی 94 فیصد گیس درآمد کرتا ہے جس کا پینتیس فیصد حصہ روس سے خریدا جاتا ہے۔