گھانا میں گیس اسٹیشن پر دھماکہ، 150 افراد ہلاک

Ghana Blast

Ghana Blast

اکرا (جیوڈیسک) حکام کے مطابق شہر میں تیز بارش کی وجہ سے درجنوں افراد نے گیس اسٹیشن اور قریبی دکانوں میں پناہ لے رکھی تھی۔

زخمیوں کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اسپتال ذرائع کیمطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق آگ قریبی عمارت میں لگی جو فوری طور پر گیس اسٹیشن اور دیگر عمارات تک پھیل گئی۔

صدر جان ماہاما نے امدادی کاموں کے لئے ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر مختص کر دیئے ہیں۔