عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ
Posted on April 6, 2018
By Majid Khan
کاروبار, کراچی

Price
کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کے قیمت میں 8 ڈالر فی اونس کا اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سونا 200 روپے فی تولہ تک مہنگا ہوسکتا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگئی، سونے کی کی فی اونس قیمت 8 ڈالر اضافے سے 1323 ڈالر ہوگئی۔
عالمی منڈی میں سونے کے بھائو بڑھ جانے اور ڈالر کے مقابلے روپیہ کمزور ہونے کے نتیجے میں اس بات کے بہت امکانات ہیں کہ مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوجائے گا۔ گولڈ ڈیلرز کے مطابق آج سونے کی قیمت میں لگ بھگ 200 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوسکتا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 58 ہزار 950 روپے فی تولہ تک پہنچ سکتی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com