سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 1359 ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان سرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے 53 ہزار 150 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے 45 ہزار 557 روپے کا ہو گیا ہے۔

واضع رہے کہ جنوری سے اب تک سونے کی قیمت میں 8850 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق فیڈرل ریسو کی جانب سے شرح سود میں اضافہ نہ کیے جانے کے حالیہ اعلان کے باعث سرمایہ کار اب ڈالر کی خریداری کے بجائے سونے کی خریداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سونا ایک بار پھر مہنگا ہونا شروع ہو گیا ہے۔