حکومت آرٹیکل 232 کے تحت اسمبلی کی مدت ایک سال تک بڑھا سکتی ہے۔ شیخ رشید

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) شیخ رشید نے پیش گوئی کر دی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ حکومت آرٹیکل 232 کے تحت اسمبلی کی مدت ایک سال تک بڑھا سکتی ہے، نون لیگ صادق سنجرانی کو قائمقام صدر برداشت نہیں کرے گی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی دماغی حالت قابل رحم ہے، وزیراعظم کہتا ہے کہ میں وزیراعظم نہں جبکہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ہماری حکومت نہیں، اگر ن لیگ کی حکومت نہیں تو کس کی ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ آنے والی ہے، ان کو 440 وولٹ کا جھٹکا لگے گا، ملک میں معاشی بحران پیدا ہو رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا پاکستان میں ایک ہی بحران ہے وہ یہ کہ ملک میں الیکشن نہیں ہو رہے، الیکشن کے التوا یا سیاسی ایمرجنسی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا 31 مئی کو حکومت کی مدت پوری ہو رہی ہے۔