حکومت نے اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کرکے عوام کا جینا محال کر دیا

Badin Medician

Badin Medician

بدین (عمران عباس) جینے کے لیئے دو چیزیں بہت ہی ضروری ہیں ہوتی پیٹ بھرنے کے لیئے آٹا اور بیماری میں ادویات لیکن حکومت نے ان دونوں اشیاءکی قیمتوں میں بے پنا ہ اضافہ کرکے عوام کا جینا محال کردیا ہے ، عوام کہتی ہے کہ آٹا خریدیں یا دوائی۔

حکومت نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کرکے ایک بار پھرسے عوام کا جینا محال کردیا ہے، غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ دو وقت کے کھانے کا آٹا بھی نہیں خرید سکتے تو ادویات کہاں سے خریدیں گے۔

ادویات کی بہت سی ایسی اقسام ہیں جن کی قیمتوں میں 50سے 70فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا ہے ، جب حکومت کی جانب سے صرف ڈھائی فیصد قیمتیں بڑھانے کے دعوے کیئے جا رہے ہیں، دکاندار کہتے ہیں کہ اوپر سے ادویات مہنگی ملتی ہیں اس لیئے ہمیں بھی مہنگی ہی فروخت کرنی پڑتی ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ملک کی عوام پہلے سے ہی بنیادی حقوق سے محروم ہے ،اس لیئے بڑھائی ہوئی قیمتوں میں کمی کرکے غریب عوام کو جینے کا حق دیا جائے۔