حکومت کو معاملے کو آسانی سے سلجھانا چاہئے تھا: چودھری شجاعت

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہیں لئے۔ صورتحال کو مانیٹر کرنے کا کوئی طریقہ نہیں آیا۔ حکومت کو بیان بازی کی بجائے ڈاکٹر طاہر القادری کے معاملے کو آسانی سے سلجھانا چاہئے تھا۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بعد ان کا اعتبار پولیس پر سے اٹھ چکا تھا۔ کارکنوں کی ہلاکتوں کے بعد وہ پنجاب پولیس پر کیسے اعتبار کرتے۔

سکیورٹی کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کا فوج کی مدد لینا کوئی بڑی بات نہیں۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور ظالمانہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔