نون لیگ نے صلح کی پیش کش مسترد کر دی

PML-N

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ نون نے صلح صفائی کی حکومتی پیش کش مسترد کر دی، پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ غنڈے اور بدمعاشوں سے بات نہیں ہوتی۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بات سیاست دانوں سے ہوتی ہے، ایک طرف سیاسی مخالفین کو گالیاں، دھمکیاں، بے بنیاد الزامات اور دوسری طرف بات چیت کے لیکچر؟

مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو مشورہ دیا کہ یہ باتیں عمران صاحب کو سمجھائیں، جنہوں نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے، سیاست میں گند اور غلاظت عمران صاحب نے ڈالی ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدم اعتماد معاشرے سے غلاظت کے اس ڈھیر اور عدم برداشت کے منبع کو ہٹانے کے لیے لائی جارہی ہے۔