حکومت نے نئے سال کا تحفہ دے دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے نئے سال کی خوشیوں سے پہلے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیر اعظم نے اوگرا کی سفارش پر قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دے دی۔ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے فی لٹر کے حساب سے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق، پٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 53 پیسے فی لٹر ہو گی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 96 پیسے فی لٹر کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 89 روپے 91 پیسے ہو گی۔

مشیر خزانہ کے مطابق، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 25 پیسے فی لٹر کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 58 روپے 37 پیسے ہو گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 74 پیسے فی لٹر کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 64 روپے 32 پیسے ہو گی۔

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یہ بھی بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمیتں بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ سے اندرون ملک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔