حکومت اور اپوزیشن میں طے تھا ٹی او آر کمیٹی کے بارے میں بات باہر نہیں کی جائے گی۔

Saad Rafique

Saad Rafique

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے حکومت اور اپوزیشن میں طے تھا ٹی او آر کمیٹی کے بارے میں بات باہر نہیں کی جائے گی۔

ہم اس بات پر قائم ہیں، جبکہ اعتزاز نے کمیٹی اجلاس سے باہر نکل کر کہہ دیا حکومت کا رویہ جارحانہ ہے۔ پشاور میں آدم خور چوہے ہم نے نہیں چھوڑے، خیبر پی کے میں مسلم لیگ ن اپوزیشن میں ہے، اس بارے میں بات کرنا ہمارا حق ہے، پشاور میں چوہوں کا معاملہ بیڈ گورننس ہے۔

انہوں نے کہا اپوزیشن والے کہتے ہیں نیا قانون پانامہ پیپرز ایکٹ بنائیں لیکن ہم نے انہیں کہا ایسا قانون بنایا جائے جو آئندہ بھی چلتا رہے۔ ٹی او آر پر ہونے والے اگلے اجلاس میں حکومت اپنا ورکنگ پیپر پیش کرے گی۔