حکومت پاکستان نے گوتم بدھ سے متعلق تبرکات سری لنکن حکومت کے حوالے کر دیئے

taxila museum

taxila museum

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے) حکومت پاکستان نے گوتم بدھ سے متعلق تبرکات سری لنکن حکومت کے حوالے کر دیئے،جسکی 21مئی تا30 جون وساکھ میلہ کے دوران پورے سری لنکا میں لاکھوں عقیدت مندزیارت کریں گے،وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے ٹیکسلا میوزیم میں منعقدہ تقریب میں یہ تبرکات سری لنکا کے وزیربرائے پائیدار ترقی جے وکرماکے حوالے کئے،جن کی قیادت میں سری لنکا سے خصوصی وفدبدھ مت کے پیروکارو ں کے لئییہ مقدس اشیاء لینے کے لئے خاص طور پر پاکستان آیا ہوا ہے،۔

اس موقع پر پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر،سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر جنرل (ر) شکیل، وفاقی سیکرٹری قومی تاریخی و ادبی ورثہ،ڈویژن محسن ایس حقانی،جوائنٹ سیکرٹڑی مشہود مرزا،و دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے ، وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سری لنکا کے ساتھ گہرے دوستانہ تعلقات استوار ہیں،اور ہر مشکل گھڑی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی مدد کی،اسی طرح ہمیشہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں بھی شریک رہے ہیں،تقریب میںبدھ مت کے پیروکاروں کی مقدس ہستی گوتم بدھ سے متعلق تبرکات سری لنکا کے حوالے کئے گئے،۔