حکومت کا عوام پر بجلی بم، دو روپے چوبیس پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) بجلی کی قیمتوں سے متعلق نیپرا میں سماعت کے دوران سنڑل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے موقف اختیار کیا کہ جنوری کے مہینے میں زیادہ تر بجلی فرنس آئل پر پیدا کی گئی۔

فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت میں دو روپے پینتیس پیسے اضافہ ہوا۔ ڈیزل پر پیدا کی جانے والی بجلی سے لاگت سترہ پیسے فی یونٹ بڑھی جبکہ جنوری کے مہینے میں ڈسڑی بیوشن، لاسز اور بجلی چوری سے سسٹم کو پینتیس پیسے فی یونٹ کا نقصان ہوا۔

چھ ارب انیس کروڑ یونٹ بجلی کی پیداواری لاگت بہتر ارب ستانوے کروڑ رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

نیپرا نے سماعت کرتے ہوئے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو صارفین سے دو روپے چوبیس پیسے فی یونٹ اضافہ وصول کرنے کی اجازت دے دی۔ آئندہ ماہ صارفین کو آٹھ سو تین روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔