حکومت کا پی آئی اے کے ہڑتال کرنے والے ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Nawaz Sharif Mteeing

Nawaz Sharif Mteeing

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے ہڑتال کرنے والے پی آئی اے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی جب کہ جو ملازمین ہڑتال میں شریک نہیں ہوئے انہیں مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات پرویز رشید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری اور ادارے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین نے ہڑتال ناکام بناکر عوام دوستی کا ثبوت دیا جب کہ وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ فرائض انجام دینے والے پی آئی اے کے ہیروز ہیں جنہیں جلد خوشخبری ملے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہڑتال کرنے والے پی آئی اے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔