حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، لاہور کو مزید صاف ستھرا اور خوبصورت دیکھنے کی خواہش ہے۔

رائیونڈ میں ایل ڈی اے کی جانب سے لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی مشکلات کو سامنے رکھ کر بنائے جاتے ہیں اور ان کے بروقت مکمل ہونے سے ہی عوام کو فائدہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ لاہور کو مزید صاف ستھرا اور خوبصورت دیکھنے کے خواہش مند ہیں اور اس کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعظم کو ڈی جی ایل ڈی اے نے لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔ بریفنگ میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔