گورنر اسٹیٹ بینک نے پہلی ادائیگی اسکیم ‘پے پاک’ کا افتتاح کر دیا

Ashraf Uthra

Ashraf Uthra

کراچی (جیوڈیسک) پے پاک” سے یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی، ڈپازٹس جمع کرانا، فنڈز ٹرانسفر، مکانات کی تعمیر، صحت کی سہولت، فیس کی ادائیگی، دوستوں، اہل خانہ اور کاروباری شراکت داروں کو رقوم کی منتقلی کی سہولت موجود ہیں۔

اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے رقوم کی ادائیگیوں کی ملکی اسکیم کے آغاز کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام سے ملک میں نہ صرف بینک سہولتیں لینے والے موجودہ طبقے کو سستا، محفوظ اور موثر متبادل ملے گا۔

بلکہ بینک سہولتوں سے محروم شہریوں کو بھی موقع ملے گا کہ وہ کم لاگت والے ادائیگی کے طریقے کو استعمال کر سکیں۔