مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 1/11/2016

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب کوٹ رادھاکشن کے نو منتخب چیئرمین ملک عبدالعزیز، صدر حاجی عبدالقادر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید کرتے ہیں نو منتخب قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھر پور کردار ادا کرے گی، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد، تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی نے کوٹ رادھاکشن پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں سنیئر صحافی ملک عبدالعزیز کو چیئرمین،خالد حسین قریشی کو سر پرست، چوہدری عارف ندیم کو جزل سیکرٹری ودیگر نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب قیادت پریس کلب کوٹ رادھاکشن کی صحافی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور کردار ادا کرے گی ،اور عوامی مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کرکے ان کو حل کروانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دو نا معلوم نقاب پوش ڈاکوچھ افراد سے تین لاکھ 97ہزار نقدی، 6موبائل فون، ATMو شناختی کارڈ لیکر فرار، تفصیلات کے مطابق حاجی محمد یوسف،حاجی لیاقت علی، شرافت علی، سخاوت علی، محمد بلال اور بابر علی دفتوہ میں رقبہ دیکھنے کیلئے گئے ہوئے تھے کہ دو نا معلوم نقاب پوش ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر حاجی لیاقت علی سے 2لاکھ 40ہزار روپے نقدی، دو موبائل فون،حاجی محمد یوسف سے 90ہزار روپے،شرافت علی سے سے35ہزار روپے و دو موبائل فون،بابر علی سے 32ہزار روپے نقدی ،شناختی کارڈ،ڈرونگ لائسنس، اے ٹی ایم کارڈ، محمد بلال سے موبائل فون ودیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126