شہزادہ گائوں میں ترقیاتی کام کروانے کا سہرا مسلم لیگ ن کوہی جاتا ہے، لطیف خان

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء محمدلطیف خان نے کہا ہے کہ شہزادہ گائوں میں ترقیاتی کام کروانے کا سہرا مسلم لیگ ن کوہی جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب بھرمیں ترقیاتی کام کروانا صرف مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے، محمدلطیف خان نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ (ن ) کا ووٹ بنک متحد ہے ،اپوزیشن رہنماء محض اپنی اپنی بقاء کی جبگ لڑ رہے ہیں۔

باشعور عوام کو پتہ ہے کہ ایک طرف ترقی اور دوسری طرف بربادی ہے اور یہ بر بادی والے ملکی ترقی کو ہضم نہیں کر پا رہے۔ان خیالات کا اظہار محمدلطیف خان نے اپنی رہائش گاہ پرسینئرصحافی سیدصدا حسین کاظمی سے گفتگوکے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ہمارے قائد اور وزیر اعظم ہیں ،اگلے انتخابات میں بھی شیر کلین سویپ کرے گا ،میاں محمد نواز شریف کو وزیر اعظم کہتے رہیں گے ہمیں کوئی نہیں رو ک سکتا۔محمد لطیف خان نے کہاکہ ہمیں نواز شریف کو وزیرا عظم اور اپنا قائد کہنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوںنے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کل بھی ہمارے قائد تھے۔،آج بھی ہیں۔