گجرات کی خبریں 15/12/2016

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) نو منتخب میئر میونسپل کارپوریشن گجرات حاجی ناصر محمود نے کہا ہے کہ گجرات شہر کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ سیوریج کا مسئلہ اولین ترجیح ہے۔ پانچ کروڑ کے فنڈز آ چکے ہیں۔ چند دنوں میں گجرات کی مشہور بادشاہی روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔ کیونکہ اس علاقے کا دیرینہ مسئلہ ہے۔ اسے حل کرنے کے سلسلے میں اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کی تمام سڑکوں کو موجودہ لیول پر ہی رکھا جائے گا اور شہریوں کے گھروں کی سطح کو مد نظر رکھ کر روڈ بنائے جائیں گے۔ سڑکوں کی تعمیر کے سلسلے میں علاقہ کے معززین سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رکھے جائے گا۔ میں صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی اور ان کے مریدین کا شکر گزار ہوں کہ ان لوگوں نے اس پر تکلف پروگرام کا انعقاد کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)نو منتخب میئر میونسپل کارپوریشن گجرات حاجی ناصر محمود کا آستانہ عالیہ نظامیہ سیفیہ پر آمد کے موقع پر بھر پور استقبال کیا گیا۔ حاجی ناصر محمود بار بار اپنے گلے میں ڈالے گئے ہار زیادہ ہونے کی وجہ سے اتارتے رہے۔ ان کا چہرہ با ر بار ہاروں کے انبار میں چھپ جاتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سرپرست اعلیٰ متحدہ علماء و مشائخ بورڈ صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے نو منتخب میئر میونسپل کارپوریشن گجرات حاجی ناصر محمود کو پھولوں اور طلائی ہاروں سے لاد دیا اور ان کے گلے میں پھولوں کے ہار پہنائے اور ان ہاروں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ تین دفعہ ان کا چہرہ چھپ گیا۔ حاجی ناصر محمود نے شاندار استقبال پر جواد الرحمن نظامی سیفی کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) نو منتخب میئر میونسپل کارپوریشن گجرات حاجی ناصر محمود کے اعزاز میں سرپرست اعلیٰ متحدہ علماء مشائخ بورڈ صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے استقبالیہ دیا۔ جس میں علماء و مشائخ اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آستانہ عالیہ نظامیہ سیفیہ بلال ٹائون میں صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کیلئے آمد کے موقع پر سینکڑوں علماء اکرام مشائخ عظام نے حاجی ناصر محمود کا پر تپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔ شرکاء اکرام میں ممتاز روحانی شخصیات صاحبزادہ پیر سید عادل عباسی چشتی اور صاحبزادہ پیر محمد فاروق ‘ پیر علامہ محمد اشرف نقشبندی’ علامہ محمد عظیم قادری’ علامہ ابوتراب بلوچ’ علامہ قاری مختار احمد سعیدی’ علامہ عرفان قادری اور صوفی برادران’ صوفی الحاج محمد افضل صوفی بلڈرز’ صوفی ندیم اشرف ‘ صوفی احمد شاہزیب’ چوہدری پیر صوفی شیراز محمود سیفی ‘ پیر صوفی عمر فاروق سیفی ‘ صوفی شبیر احمد سیفی ‘ صوفی صاحبزادہ عدنان علی سیفی علی بھائی اور کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)علماء اکرام اور مشائخ عظام معاشرے میں بہتری اور فلاح کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ علماء کرام کے تعاون سے گجرات میں نماز اور اذان کے اوقات ایک کر کے سلسلے میں اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار حاجی ناصر محمود نے گزشتہ روز متحدہ علماء مشائخ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی طرف سے آستانہ عالیہ نظامیہ سیفیہ میں منعقدہ استقبالیہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی خدمات معاشرے کی بہتری کیلئے قابل تحسین ہیں۔ علماء اکرام کے تعاون سے میونسپل کارپوریشن سے کرپشن کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ اس وقت موجودہ TMA کرپشن کا گڑھ بنی ہوئی ہے۔ لاکھوں روپے کی روزانہ کرپشن ہو رہی ہے۔ ٹی ایم اے میں کرپٹ افسران کو نہیں رہنے دیا جائے گا۔ ہم گجرات میونسپل کارپوریشن کو پنجاب بھر میں ایک مثال بنا دیں گے ۔ صبح کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور حمد و نعت سے کیا جائے گا۔ جس کے بعد ایک مشہورنعت منزل تیری قبر ہے روزانہ سنائی جائے گی تاکہ تمام افسران اور ملازمین دن کا آغاز کرنے سے قبل یہ سوچ لیں کہ وہ آخرت میں کیا منہ لے کر سرکار ۖ کے سامنے جائیں گے۔ کیونکہ کرپٹ اور بد دیانت کو تو آخرت میں پھر سوائے شرمساری کے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ پھر ہم کرپشن کر کے اپنی قبر کو دوزخ کا گڑھا کیوں بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو والدین اپنے بچوں کی پرورش حلال روزی سے کرتے ہیں ان کی اولاد کبھی بھی غلط راہ پر نہیں چلتی۔ ہمیں چاہئے کہ اپنی اولاد کی تربیت حق حلال سے کریں تاکہ وہ ہماری فرمانبردار اور نیک بنیں۔ حاجی ناصر محمود نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے دنیا میں میری کوئی ایسی خواہش نہیں جو کہ پوری نہ ہوئی ہو اور میں اس بات کا عہد کرتا ہوں کہ جواد الرحمن نظامی سیفی اور ان جیسے علماء کرام اور بزرگوں کے تعاون معاشرہ میں بہتری لانے کیلئے کام کرونگا۔ بطور گجرات کا شہری میری سب سے اپیل ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔ اپنے گلی محلوں کو صاف رکھیں تاکہ گجرات شہر خوبصورت بنا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم حسین بٹ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ اور مجھے خوشی ہوئی ہے کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے ہونہار طلبہ و طالبات ہر میدان میں نمایاں پوزیشن لیتے ہیں۔ اور دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی انتظامیہ کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔ جس قوم کے بچے صحت مند ہوں وہ قوم ہمیشہ ترقی کی منازل طے کرتی ہے۔ اور دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی اس سلسلہ میں کاوشیں بہترین ہیں۔ جس طرح دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے بچوں نے ضلع گجرات میں سپورٹس کے میدان میں اول پوزیشن حاصل کی ہے اس کیلئے میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ شہزاد شفیق شرقپوری اور ان کی انتظامیہ دن رات کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں جو اقدامات کر رہی ہے اس سے کھیلوں کا معیار بلند ہوا ہے اور میرا تعاون ہمیشہ ساتھ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے کھیلوں کے میدان میں اپنا مقام بنایا ہے اس طرح تعلیم کے میدان میں بھی ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے ہر شعبہ میں اپنی پوزیشن بہتر بنائیں ہے ہم مزید بہتر طریقے سے کام کرتے رہیں گے۔ تاکہ ہمارے بچے ہر میدان میں نمایاں رہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ہونہار طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ سرٹیفیکیٹ دئیے اور میڈلز پہنائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد اکرم نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں پر میٹر ریڈنگ کی بوگس تصویر پر متعلقہ اہلکار کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جو اچھا کام کر نے والوں کو تعریفی خط(Appreciation)دی جائے گی جبکہ اہداف حاصل کرنے میں ناکامی پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سرکل گوجرانوالہ اور گجرات سرکل آفس کی علیحدہ علیحدہ انسپیکشن کے دوران افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیف انجینئرز خالد پرویز، غضنفر عباس رضوی ، محمد ریاض، ایس ایز زاہد جاوید،عبدالرزاق، ڈپٹی مینجرز میاں محمد عرفان ، محمد آصف، نعیم رضا گوندل،دونوں سرکلز کے ایکسیئنز،ڈی سی ایمز، ایس ڈی اوز، ریونیو افسرز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والے نادہندگان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،بجلی نادہندگان سے آخری پائی کی وصولی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کمر کس لیں اور اس سلسلہ میں کسی سفارش اور پریشر کو خاطر میں نہ لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نوکری دفتری اوقات کی حدود سے باہر نکل کر کا م کی متقاجی ہے لہذا فرض کی راہ میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کروائیں ۔بجلی چوروں سے رعایت برتنے والے اہلکاروں کیلئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ نادہندگان اور بجلی چوروں کو کیفر کرار تک پہنچا کر دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ گیپکو ایک کمپنی ہے جہاں ہم نے جتنی بجلی بیچی ہے اُس کا حساب دینا ہے لہذا لائن لاسز اور ریکوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) مرکزی انجمن نوجوانان میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام 38 واں جلوس جشن عید میلاد مصطفی ۖ بھر پور شان و شوکت سے نکالا گیا۔ جس کی قیادت صاحبزادہ غلام صدیق احمد نقشبندی’ الحاج صوفی امجد فاروق’ علامہ صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی’ سید فیاض احمد ہاشمی ‘ علامہ قاری علی اصغر سعیدی’ حافظ نقیب احمد چشتی’ قاری عبداخالق نقشبندی’ علامہ محمد عاصم جلالی’ سید وسیم حیدر شاہ’ حاجی محمد سعید بھٹہ’ صاحبزادہ مظہر الحق ‘ حاجی سجاد انجم’ علامہ مظہر حسین’ حاجی بشارت محمود’ حاجی محمد اشرف وائس چیئرمین’ مہر مشتاق احمد’ قاری عبدالحمید چشتی’ منصور اختر و دیگر نے کی’ جلوس صبح 11 بجے مرکزی جامع مسجد عید گاہ سے شروع ہوا جو جی ٹی ایس چوک ‘ میلاد چوک تمبل چوک’ حضرت شاہدولہ چوک سے گزر کر چوک پاکستان پہنچا۔ جہاں میلاد مصطفی کانفرنس ہوئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ غلام صدیق احمد نقشبندی نے کہا کہ 12 ربیع الاول کا دن مسلم اُمہ کیلئے خوش بختی اور سعادت کا دن ہے۔ الحاج صوفی امجد فاروق نے کہا کہ غلامان مصطفی یوم میلاد کو جلوس نکال کر آقا کریم سے اتنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس با برکت دن کیلئے گھروں’ گلیوں’ محلوں اور بازاروں کو سجانا نہایت سعادت مندی ہے’ صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی نے کہا حضور رحم ت دو عالم کی ولایدت با سعادت انسانیت کیلئے نعمت عظمیٰ ہے۔ آپ کی ولادت کی خوشی منانا سنت خداوندی ہے۔ سید فیاض احمد ہاشمی نے کہا کہ دنیا بھر میں آقا کریم کا جشن ولادت منایا جا رہا ہے۔ آپ کی آمد کی حوشی منانا ہمارے ایمان کا تقاضا ہے ۔ آحر میں مسلمہ امہ اور پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ جلوس میں مرزا محمد الیاس کیلانی’ علامہ محمد اصف صدیقی’ سید غلام مصطفی ہاشمی’ مولانا عزیز الرحمن نظامی’ مولانا حبیب الرحمن نظامی ‘ ‘ حافظ محمد عظیم ‘ قاری محمد عدیل سمیت علماء کرام و مشائخ عظام سماجی و دینی عمائدین شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ عامر رضوان قادری کی والدہ محترمہ کا ختم چالیسواں منعقد ہوا۔ جس میں خصوصی خطاب ممتاز عالم دین حضرت علامہ مولانا مشتاق رضا گولڑوی نے کیا۔ تلاوت کلام پاک کا شرف قاری غلام عباس نے حاصل کیا۔ نعت رسول ۖ ممتاز ثناء خوان رسول علامہ ولایت علی نے پیش کیا۔ جبکہ ممتاز شخصیات جن میں چوہدری فراز انجم’ حاجی محمد اکرام’ چوہدری سرور گل’ چوہدری اشفاق حسین گل’ چوہدری شاویز اقبال گل’ چوہدری نذر حسین ‘ چوہدری بابر رضا ‘ چوہدری عمران حسین’ حاجی غلام قادر تارڑ’ چوہدری منیر اللہ تارڑ’ خان منیر احمد خان’ حاجی محمد الیاس’ ذیشان علی’ چوہدری عثمان’ غضنفر گل’ چوہدری خاور رشید گل’ چوہدری ریاض گل’ سید طلحہ شاہ’ چوہدری سہیل اجمل گل’ چوہدری فحر زمان گل’ چوہدری شعیب’ عمران گل’ حافظ راحیل سہیل گل’ چوہدری عدیل سہیل گل’ چوہدری عمر سہیل گل’ چوہدری عمیر سہیل گل’ چوہدری حیدر علی گل’ چوہدری فیضان الحق گجر’ چوہدری احسان الٰہی’ محمد علی’ چوہدری اکبر علی’ چوہدری عبداللہ ‘ چوہدری نبیل ‘ چوہدری توحید گل’ مرزا الیاس جرال’ یوسف بٹ’ چوہدری ساجد ‘ حافظ محمد صغیر’ رضوان شہزاد ‘ راجہ شہزاد احمد’ محمد راحیل عطاری’ چوہدری انضمام الحق’ چوہدری عبدالواحد اور شاویز’ چوہدری اویس’ ملک محمد انور’ چوہدری فضل نور’ شعیب اشعر درانی’ چوہدری محمد صفدر’ چوہدری محمد شہزاد’ محمد بلال’ چوہدری امشال امتیاز گل’ چوہدری اسد منیر تارڑ و دیگر شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی والدہ محترمہ کی سالانہ برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ محفل کی صدارت صاحبزادہ پیر منصور الحق آوانی نے کی۔ جبکہ معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ محفل زیر نگرانی صاحبزادہ رضوان منصور آوانی منعقد ہوئی۔ ہدیہ نعت عارف شاہد گوندل’ حافظ محمد صدیق’ اور عارف شاہد گوندل ‘ نصیر احمد بٹ نے پیش کیا۔ اس موقع پر اہم شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔’ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ملک بھر کی طرح کڑیانوالہ میں انجمن غوث یگانہ فائونڈیشن کے زیر اہتمام عظیم الشان جلوس میلاد النبی ۖ کا انعقاد کیا گیا۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا محلہ آرائیاں’ محلہ پیر گجہ’ اور محلہ شمالی سے ہوتا ہوا دربار غوث یگانہ چھالے شریف پر اختتام پذیر ہوا۔ جہاں پر صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے خطاب کیا۔ جلوس کے سلسلہ میں النصیب ینگ جرنیشن میلاد کمیٹی نے بھر پور تعاون کیا۔ کڑیانوالہ میں جگہ جگہ چراغاں کیا گیا اور جلوس کے شرکاء پر پتیاں نچھاور کی گئیں۔ جبکہ کڑیانوالہ کو دلہن کی طرح سجایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) میلاد النبی ۖ پوری دنیا میں حضور کے عاشقان جوش و خروش کے ساتھ منایا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر دربار عالیہ پر منعقدہ سالانہ محفل میلاد النبی ۖ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں حضور ۖ کے عاشقان جس جوش و خروش سے میلاد النبی ۖ کا انعقاد کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ حضور ۖ کی تعلیمات پر بھی عمل پیرا ہوں اور اسلام کی تبلیغ و اشاعت کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ بزرگان دین کے آستانہ سے محبت ‘ اخوت کا درس ملتا ہے اور جس طرح پاکستان میں بزرگان دین کی کاوشوں سے اسلام پھیلا یہ اسلام کی واحدانیت کا ثبوت ہے۔ بزرگان چھالے شریف نے اپنے زندگیاں اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے وقف کیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کی قبروں پر رحمتیں نازل ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر سید ولایت علی شاہ نے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی مسائل کا حل مل سکتا ہے۔ اور جب تک ہم بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل نہیں کریں گے۔ کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔ مفتی ابوبکر نقشبندی نے کہا کہ نبی پاک ۖ نہ صرف اُمت مسلمہ بلکہ پوری دنیا کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے اور انکی تعلیمات ہمیشہ کیلئے مشعل راہ ہیں۔ اس موقع پر پیر سید مظہر علی شاہ’ پیر سید طفیل شاہ’ چوہدری مہدی خاں’ قاری غلام یٰسین’ میاں خاں صاحب’ صوفی اکرم’ چوہدری اسلم ‘ عمر افضل’ کاظم’ قاری مدثر ‘ نعیم ‘ بلال’ حافڈظ احسن’ غلام زکریاں’ حاجی شریف ‘ اسلم ‘ تنویر’ شیراز’ ظفر’ صوفی ظفر’ ابو ہریرہ ‘ فہیم اجمل’ بشارت علی’ اسد علی’ مرزا شمس بیگ’ نعیم اسلم’ سید منظور حسین’ قاری مشتاق ‘ قاری فیضان’ تصور اقبال’ قاری اسد’ ماسٹر عاصم’ صوفی مقصود’ ظفر محمد’ قاری طاہر’ عادل’ سید عباس شاہ’ حاجی شریف و دیگر نے شرکت کی۔ محفل کے دوران عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) جشن عیدمیلاد النبی ۖ کے موقع پر مسیح نوجوان نعیم نے جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے انہیں کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کروایا۔ اس موقع پر مہر مشتاق احمد’ مہر جمشید سونی’ سیٹھ حیدر علی و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مختلف سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز ذوالفقار علی باگڑی ، ماجد بن احمد ، ظہیر چٹھہ ، ڈی ایم او وقار خاں ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مفتی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈی سی او نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کھاریاں ، سرائے عالمگیر ، تحصیل لیول ہسپتال لالہ موسیٰ ، میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ ، بنیادی مرکز صحت ساروکی ، بنیادی مرکز صحت ناگریانوالہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساروکی ، گورنمنٹ نیشنل ہائی سکول ساروکی گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول کنجاہ ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنجاہ ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ناگریانوالہ کا دورہ کیا ۔سرکاری ہسپتالوں کے دورہ کے موقع پر انہوں نے مختلف وارڈز اور میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی ، ڈاکٹرز و عملہ کی دستیابی اور ان کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا اور ہدایت کی کہ تمام زیر علاج مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ تمام تحصیل لیول ہسپتالوں میں سیکورٹی کیمرے نصب کیے جائیںیقینی بنایا جائے کہ ہسپتال ویسٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جا رہا ہے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ موسم کی شدت کے پیش نظر وارڈز میں ہیٹرز فراہم کیے جائیں اور بہتر کوالٹی کے گرم کمبل بھی مریضوں کو دئیے جائیں ۔ ڈی سی او نے دیگر افسران کے ہمراہ سرکاری سکولوں کے دورہ کے موقع پر طلباء و اساتذہ کی حاضری چیک کی ، مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلباء و طالبات کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیا ۔ڈی سی او نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ناگریانوالہ میں صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ہیڈ ماسٹر کو ایک ماہ کے اندر صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق سکول جانے کی عمر کے تمام بچوں کا داخلہ یقینی بنایا جائے خصوصاً نرسری کلاس میں داخل ہونے والے طلباء کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ہیڈ ماسٹرز سکول کونسلز کو فعال بنائیں ، این ایس بی فنڈز کا درست استعمال کرتے ہوئے سکولوں کی حالت زار بہتر بنائی جائے ، سائنس ، کمپیوٹر لیب اور لائبریری سے مستفید ہونے کیلئے طلباء وطالبات کو بھرپور مواقعے فراہم کیے جائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)انٹیلکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن حکومت پاکستان کے نمائندہ غلام مجتبیٰ نے کہا ہے کہ دور حاضر میں ٹیکنالوجی کی بے پناہ ترقی کے باعث انٹیلکچوئل رائٹس یعنی حقوق دانش قابل اہمیت معاملہ بن چکا ہے ۔ انسانی تہذیب و تمدن کے ارتقاء میں علم و دانش نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ کسی بھی نئے خیال و تصور کی تخلیق ہماری کڑی ریاضت و محنت کا ثمر ہوتی ہے ۔ سائنسدانوں، محققوں، موجدوں، فنکاروں، صنعتکاروں وغیرہ کے لیے تخلیقی حقوق کی حفاظت و دیکھ بھال اور مختلف شعبوں میں تخلیقی قوت محرکہ کی آبیاری کے لیے ذہنی و علمی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ہم لیاقت و دیانت کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔ جامعات میں ہونیوالی علمی تحقیق کے نتائج ملکی صنعت و تجارت کی ترقی کے لیے ممدو معاون ہیں۔ ان خیالات کا اظہار غلام مجتبیٰ نے جامعہ گجرات کے ORICّْ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار”انٹیلکچوئل پراپرٹی رائٹس مینجمنٹ” کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سیمینار کا مقصد جامعہ گجرات کے اساتذہ و طلبہ کو تحقیق و تخلیق کی اہمیت سے روشناس کرواتے ہوئے انہیں کاپی رائٹ پروٹیکشن، پیٹنٹ فائلنگ اور ٹریڈ مارک رجسٹریشن کی اہمیت و طریق کار بارے مفصل آگاہی بخشنا تھا۔ ڈائریکٹرORIC ڈاکٹر عبدالماجد نے سیمینار کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ جامعہ گجرات اپنے طلبہ و اساتذہ میں علمی تحقیق کے ذوق کو پروان چڑھاتے ہوئے انہیں ملک و قوم کی عملی خدمت کے جذبہ سے مامور کر رہی ہے۔ تکنیکی ترقی کے اس عہد زریں میں حقوق دانش کی اہمیت بدرجہا بڑھ چکی ہے۔ محققین و مؤجدین کے حقوق دانش کا تحفظ اجتماعی قومی ذمہ داری ہے ۔ ہمیں اپنے طلبہ و اساتذہ میں جدت طرازی کو پروان چڑھاتے ہوئے انہیں اوریجنلٹی کی راہ پر گامزن کرنے کی از حد ضرورت ہے ۔ اس سیمینار میں طلبہ و اساتذہ سمیت صدور شعبہ جات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور حقوق دانش کے تحفظ کی روشنی میں مختلف مفصل سوالات کے ذریعے اپنے شعور و عقل میں اضافہ کیا ۔ غلام مجتبیٰ نے طلبہ و اساتذہ کو اپنے علمی خیالات و مقالات کو رجسٹرڈ کروانے کے طریق کار سے مفصل آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام تر ذہنی تخلیقات انٹیلکچوئل پراپرٹی کے زمرہ میں آتی ہیں۔ IP کے تحفظ کے لیے اسے مناسب طریقہ سے رجسٹرڈ کروانا لازم امر ہے ۔ عہد حاضر میں انٹیلکچوئل پراپرٹی کی اہمیت فزیکل پراپرٹی کے مقابلہ میں از حد بڑھ چکی ہے ۔ IP کے رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت کو انتہائی نقصان پہنچتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)کڈنی سنٹرمیں آئندہ ایک سال کے دوران ٹرانسپلانٹ کی سہولت بھی فراہم کر دی جائے گی، سنٹر میں60لاکھ روپے لاگت سے جدید لیبارٹری قائم کر دی گئی، گردے کی پتھری کے علاج کیلئے مشین کی خریداری جلد یقینی بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بورڈآف مینجمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ای ڈی او فنانس چوہدر ی اصغر، صدر بورڈ آف مینجمنٹ میاں اعجاز، ممبران چوہدری اظہر، جاوید بٹ، نواز ریحانیہ، ذیشان زیب بٹ،بابر بھیا، سیکرٹری ہلال احمر گجرات نثارالدین ساجد راٹھور اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر عباس گوندل بھی موجود تھے۔میاں اعجاز نے سنٹر کے اخراجات کیلئے ماہانہ 10لاکھ روپے ، چوہدری اظہر نے ماہانہ 5لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا ، ہلال احمر گجرات بھی مزید 10لاکھ روپے کا عطیہ دیگا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کڈنی سنٹر کے افتتاح کے بعد ابتک رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 100کے قریب پہنچ چکی ہے ،جناح ہسپتال لاہور کے نفرالوجسٹ ڈاکٹر عمر، سابق ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر عباس گوندل اور تربیت یافتہ طبی عملہ مریضوں کو ڈائیلسز اور گردے کی دیگر بیماریوں کے علاج کیلئے خدمات فراہم کر رہا ہے، گذشتہ اتوار امریکہ سے آئے ہوئے نفرالوجسٹ نے بھی مریضوں کا چیک کیا تھا اور گذشتہ 13دن کے دوران کڈنی سنٹر میں 101مفت ڈائیلسز کئے جاچکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال اور کڈنی سنٹر میں مریضوں کے علاج کے حوالے سے جلد معاہدہ طے پا جائے گا جس کے بعد دونوں ادارے ڈائیلسز اور گردے کے دیگر امراض کے حوالے سے ایک دوسرے تعاون کریں گے ، ابتدائی طور پر ضلعی محکمہ صحت کے وسائل سے کڈنی سنٹر کو ایمبولینس بھی فراہم کر دی جائے گی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کڈنی سنٹر کیلئے مزید دو ڈائیلسز مشینیں جلد پہنچ جائیں گی اور ہدایت کی کہ سنٹر کے آپریشن تھیٹر میں بہترین طبی آلات کی فراہمی کیلئے فوری منصوبہ بندی کی جائے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کڈنی سنٹر کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا جس میں ممبرز کو تعمیراتی منصوبہ جات اور مستقبل کے اقدامات کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا۔ اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر عباس گوندل نے بتایا کہ کڈنی سنٹر گجرات کی تینوں وارڈز کو آپریشنل کیا جاچکا ہے ، ابتدائی طور پر سنٹر میں ایک شفٹ چلائی جارہی ہے تاہم ضرورت پڑنے پر دوسری شفٹ کے انتظامات بھی کئے جاسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی نے پیمانہ پورا نہ ہونے اور زائد المعیاد اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے پر پٹرول پمپ اور ٹک شاپ کو سیل کر دیا جبکہ زائد قیمتیں وصول کرنے پر 5گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ہیں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے پرائس مجسٹریٹس محمد افضل ، سجاداحمد ، محمد طارق تحصیل فوڈ انسپکٹر کھاریاں اور رضوان محمود انسپکٹر ویٹ اینڈ میرزڈکھاریاں ڈنگہ شہر و امراہ کلاں اڈا کا درہ کیا اور پٹرول پمپس اور دکانوں کی چیکنگ کی اس دوران امرہ اڈا پر عزیر پیٹرولیم چنن اڈا پیمانہ ڈیزل اور پیٹرول کم ہونے پر سیل کردیا گیا ہے۔ مزید عزیر ٹک شاپ سے اشیاء خوردونوش زائد المعیاد ہونے پر ٹک شاپ سیل کردی گئی اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کا امرہ اڈا پر اشیاء خوردونوش مہنگی فروخت کرنے پر مسمیان قاسم، یاسر پرویز، نثار احمد اور سفیان ساکن امرہ کلاں کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں مقدمات زیر دفعہ 3/7پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت درج کردیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)آمد رسول ۖ سے انسان معاشرتی مظالم سے ،بیٹیاں محرومی سے ،غلام نفرت سے ،جانور ستم سے اور فضا ظلم سے آزاد ہوئی ۔نبی کریم ۖ کی ولادت کسی ایک طبقہ ،قبیلہ ،قوم یا علاقہ کے لئے نہیں بلکہ تمام جہانوں کے لئے نوید مسرت ہے ۔عرب و عجم کی تفریق ،رنگ و نسل کے امتیازات ،لسانی و برادری کی اونچ نیچ کے بت بھی کالی کملی والے آقا ۖ نے اپنے قدموں سے پاش پاش کر دئیے۔تعلیمات نبوی ۖ میں انسانوں ،جانوروں حتیٰ کہ درختوں کے حقوق بھی تعین کئے گئے ۔انسان کو معرفت خدا کے جام سے سیراب کیا گیا ۔ مسلمانوں کو ملتِ واحدہ کی مالا میں مستحکم کیا گیا ۔آمد مصطفےٰ ۖ پر جشن و عید منانا پوری انسانیت پر ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہارمرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے جامع مسجد بہار مدینہ میں منعقدہ جشن میلاد النبی ۖ کانفرنس سے علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی خطاب کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آمد رسول ۖ پر اظہار مسرت و خوشی فطری تقاضا ہے ۔ساری کائنات کی نعمتیں حضور ۖ کے میلاد کے صدقے ہمیں میسر آئیں ۔رحمت عالم ۖ کی ولادت سے زمین ،فضا ،انسانی فکر اور معاشرتی تہذیب و تمدن کو پاکیزگی نصیب ہوئی ۔انہوں نے کہا میلاد النبی ۖ سے معاشرہ امن کا گہوارہ بنا۔آج بھی دہشت گردی سے نجات کے لئے میلاد والے آقا ۖ کی تعلیمات کا نفاذ ضروری ہے ۔محفل میلاد مصطفےٰ ۖ کے انعقاد سے شرک کا رد ہوتا ہے ۔اس موقعہ پر پیر طریقت ڈاکٹر محمد عرفان قاسمی آستانہ عالیہ گیہال شریف مہمان خصوصی تھی ۔ اس موقعہ پر حاجی عبد الرئوف ،محمد عاصم بشیر اویسی،حافظ محمد ارشد ،محمد وسیم اکرم، حافظ محمد محسن ضیاء ،قاری اظہر اقبال اور دیگر نے بھی خطاب کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)ضلعی حکومت گجرات کے زیراہتمام منعقد کئے گئے تین روزہ نیز بازی میلہ رائل ٹینٹ پیکنگ کلب نے جیت لیا۔ اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی کے کلب نے تین روزہ میلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میلہ جیت لیا اس میلے میں پنجاب بھر سے 50کلبوں نے حصہ لیا۔ ایم این اے چوہدری جعفر اقبال، ایم پی اے میاں طارق محمود، ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے انعامات تقسیم کئے عوامی حلقوں نے اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی کو مبارکباد دی ہے نمایاں کارکردگی دکھانے والے سواروں کو انفرادی انعامات بھی دیئے گئے جبکہ مہمانان خصوصی اور مہمانان اعزاز کو بھی یادگاری شیلڈیں دی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) PTI عوامی جماعت ہے جو کہ ہر سطح پر عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے چیئرمین عمران خان حقیقی معنوں میں اور عملی طور پر عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین یونین کونسل بدر چوہدری اجمل حسین پیارا صدرPTI یوتھ ونگ حلقہ پی پی115 نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی تجوریاں بھرنے اور اپنے بچوں کے بینک بیلنس بڑھانے میں مصروف ہیں جبکہ عمران خان کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب کر رہے ہیں انشاء اللہ پانامہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے انہوں نے مزید کہا کہ PTI ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو کہ عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)بلدیاتی انتخابات کے آخری معرکہ کے لئے میدان سج گیا۔ن لیگ، ق لیگ اپنی اتحادی جماعت PTI نے ایک دوسرے کو چت کرنے کے لئے لنگوٹ کس لئے۔ ضلع گجرات کی حکمرانی کے لئے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ضلع گجرات کے قد آور اور ہردلعزیز سیاسی خاندان کوٹلہ برادران کے غیور سپوت چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ کا انتخاب کیا ہے ان کے مدمقابل ضلع گجرات کے سب سے مضبوط سمجھے جانے والے سیاسی خاندان چوہدری برادران نے پاکستان مسلم لیگ(ق) کے پلیٹ فارم سے محترمہ بی بی سمیرا الٰہی کا انتخاب کیا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو بظاہر ضلع گجرات میں واضح اکثریت حاصل ہے اور مسلم لیگ(ق) حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں لیکن مسلم لیگ(ق) کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت نے دوام بخشا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان مسلم لیگ(ق) میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا جہاں مسلم لیگ(ن) ضلع کی حکمرانی کے لئے ہارٹ فیورٹ تصور کی جا رہی ہے عددی برتری کے لحاظ سے بھی یہی نظر آتا ہے لیکن سیاسی پنڈتوں کا ماننا ہے کہ چوہدری برادران اپنے تجربے کی بناء پر اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے مسلم لیگ(ن) کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں چوہدری برادران بالخصوص چوہدری شجاعت حسین کو جوڑ توڑ کا ماہر سمجھا جاتا ہے کہیں وہ مسلم لیگ(ن) کے اندرونی اختلافات سے فائدہ تو نہیں اٹھا جائیں گے۔ ضلع کی سربراہی کے حصول کے لئے نوابزادگان، میاں طارق محموداور کوٹلہ برادران تھے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف وزیراعظم پاکستان نے نوابزادگان اور میاں طارق محمود پر کوٹلہ برادران کو ترجیحی دیتے ہوئے انہیں ٹکٹ جاری کر دی جس کی وجہ سے ضلع بھر میں اختلافات کی خبریں گردش کر رہی ہیں اگر خبروں میں صداقت ہے تو پھر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے لئے مشکلات بھی پیدا ہو سکتی ہیں مسلم لیگ(ن) کو ضلع گجرات کی حکمرانی حاصل کرنے کے لئے آپس میں اتحاد و اتفاق اور ناراض دھڑوں کو راضی کر کے آگے چلنا ہوگا وگرنہ پورے پاکستان میں جوڑ توڑ کے ماہر سمجھے جانے والے چوہدری برادران بہت بڑا اپ سیٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سرائے عالمگیر سے پاکستان تحریک انصاف کے راہنمائوں محمد الیاس چوہدری، چوہدری ارشد ایڈووکیٹ، راجہ نعیم نواز نے مشترکہ طور پر محمد حنیف چوہدری کو ق لیگ کے ساتھ اتحاد کے بعد وائس چیئرمین جبکہ حلقہ این اے 106سے سادات خاندان جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ منسلک ہے کے چشم و چراغ سید فیض الحسن آف کلیوال کو بھی وائس چیئرمین کے لئے منتخب کیا ہے پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے دونوں حلقوں کے راہنمائوں کا بھی ذاتی اثرو رسوخ اور تعلقات ہیں جو کہ ضلع گجرات میں اپ سیٹ کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ حالات کچھ اس طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری محمد علی تنویر واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے اور تیسری مرتبہ کامیابی کوٹلہ کے قدم چومے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)کھاریان بار ایسوسی ایشن میں گزشتہ روزجماعت اسلامی کھاریاں شہر کے زیر اہتمام سیر ت سرورعالم ۖ کانفرنس کی دعوتیں اور وکلاء کو کتابوں کے گفٹ پیش کئے گئے تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کھاریاں کے ارکان کا ایک خصوصی وفد سید ضیا ء اللہ ایڈوکیٹ اور امیر شہر داکٹر کاشف عدنان کی قیادت میں کھاریاں کچہری پہنچا اور کھاریاں بار کے معزز ممبران کو ان کے چیمبرز میں جاکر 18دسمبر کو شفیق مسجد کھاریاں میں جماعت اسلامی کے زیر اہتما ہونے والی سیرت سرورعالم ۖ کانفرنس میں شرکت کے لئے دعوت نامے اور کتابیں بطور تحفہ پیش کیں۔اس موقع پہ گفتگو کرتے ہوئے سید ضیا ء اللہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ اسلامی نظام زندگی ہی دنیا کے لئے نجات دہندہ ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے کوشاں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) انشاء اللہ 22دسمبر کا دن چوہدری محمد علی تنویر کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا مخالفین کی سیاسی موت کا وقت آن پہنچا ہے قائدین کوٹلہ برادران سیاسی مخالفین کے تابوت میں 22دسمبر کو آخری کیل ٹھونکیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل بھگوال ملک صفدر شہریااور وائس چیئرمین ملک زاہد حسین اعوان پنڈی ہاشم نے مشترکہ طور پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے107کی تعمیر و ترقی ضلع گجرات بھر میں نمایاں ہے اور کارکردگی کے لحاظ سے بھی کوٹلہ برادران M.N.A چوہدری عابد رضا اور MPA چوہدری شبیر احمد پورے پنجاب میں نمایاں ہیں اور چیئرمینوں کی سب سے زیادہ حمایت بھی انہیں ہی حاصل ہے قائدین میاں برادران نے چوہدری محمد علی تنویر کو امیدوار ضلع گجرات نامزد کر کے بہترین فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ یہ سیٹ جیت کر قائدین کو تحفہ دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) پپو یار تنگ نہ کر…اہل علاقہ کی زبان پر ہر وقت یہی فقرہ رہتا ہے کیونکہ پپو مٹن اینڈ بیف شاپ گلیانہ روڈ کھاریاں پر بیمار، لاغر اور ناقص گوشت کی فروخت سرعام جاری ہے۔ سرعام سڑک پر گوشت رکھ کر بیچنے سے عوام میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ۔ پپو مٹن اینڈ بیف شاپ والوں نے کھاریاں کے عوام کے صحت کے ساتھ کھلوار کا ٹھیکہ لے لیا۔ خون آلودہ پانی، بدبو سے اہل محلہ اور ارد گرد کے تاجروں کا جینا حرام کر رکھا ہے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جہاں کہیں بھی کوئی جانور بیماری کی وجہ سے مرنے کے قریب ہو پپو صاحب بغیر ڈاکٹر کے سرٹیفکیٹ کے ذبح کر کے دکان پر اٹھا لاتے ہیں اور اُسے فروخت کر دیا جاتا ہے محلہ والے پپو کی کارستانیوں سے اچھی طرح آگاہ ہیں اس لئے اس سے گوشت نہیں خریدتے لیکن راہگیر اور دور دراز کے دیہات سے کھاریاں خریداری کرنے کے لئے آنے والے لاعلمی میں اس کا شکار ہو جاتے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں نے اے سی کھاریاں چوہدری ذوالفقار علی باگڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی کا ہمراہ محمد افضل پرائس مجسٹریٹ کھاریاں، سجاداحمد پرائس مجسٹریٹ کھاریاں، محمد طارق تحصیل فوڈ انسپکٹر کھاریاں اور رضوان محمود انسپکٹر ویٹ اینڈ میرزڈکھاریاں ڈنگہ شہر و امراہ کلاں اڈا کادورہ۔ دوران پرائس چیکنگ امرہ اڈا پر عزیر پیٹرولیم چنن اڈا پیمانہ ڈیزل اور پیٹرول کم ہونے پر سیل کردیا گیا ہے۔ مزید عزیر ٹک شاپ سے اشیاء خوردونوش Expiredہونے پر ٹک شاپ سیل کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کا امرہ اڈا پر اشیاء خوردونوش مہنگی فروخت کرنے پر مسمیان قاسم، یاسر پرویز، نثار احمد اور سفیان ساکن امرہ کلاں کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں مقدمات زیر دفعہ 3/7پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت درج کردیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے پاکستان بھر میں مردم شماری کی آڑ میں ایک ہزار ملازمین کا2008سے مسلسل تاحال تنخواہیں لینے کے انکشاف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر دس سال بعد مردم شماری آئینی ذمہ داری ہے جس سے حکومت مسلسل راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہیں سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر اب حکومت نے مردم شماری کیلئے تیاری شروع کی اگر مردم شماری وقت پر کرائی جاتی تو قومی خزانے کو ملازمین کی کروڑوں روپے کے اضافی تنخواہوں کے بوجھ سے بچایا جاسکتا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ مردم شماری وقت پر نہ ہونے سے صوبوں کو وسائل کی تقسیم اور این ایف سی ایوارڈ کا بھی اعلان نہ ہوسکا جس سے تمام فنڈز اپنی مرضی سے استعمال کیے جارہے ہیں اور یہی وجہ مردم شماری نہ کروانا ہے۔انہوںنے کہا کہ نئی مردم شماری کے نام پر 2008سے2009تک نئی بھرتیاں کی گئیں سٹیٹکس ڈیپارٹمنٹ نے ان ملازمین کو صرف مردم شماری کیلئے بھرتی کیا تھا جو مردم شماری کے بعد فارغ کردیا جانا تھا۔لیکن مردم شماری کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے التواء کا شکار ہے جس کے باعث ایک ہزار ملازمین کو 2008سے تاحال تنخواہیں دی جارہی ہیں جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے اس لیے حکومت مردم شماری میں ٹال مٹول نہ کرے اور فی الفور مردم شماری کروائے تاکہ صوبوں کو منصفانہ وسائل کی تقسیم ممکن ہوسکے نیز مردم شماری کی بنیاد پر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے فنڈز مختص ہوسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
کاہور(جی پی آئی)حلب میں بے گناہ انسانیت کے قتل عام کو رکوانے کیلئے حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔ علماء و مشائخ اور مسلم عوام خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں ۔حلب کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 16 دسمبر2016ء کو ”یوم یکجہتی مظلومین شام ” ملک بھر میں منایاجائے گا۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مرکز ی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ، مولانا ایوب صفدر ، مولانا عبد الکریم ندیم نے مختلف مکاتب فکر کے علماء کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حلب میں ہونے والے قتل عام پر اقوام متحدہ اور مسلم قائدین نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ اسلامی ممالک کو فرقہ وارانہ تشدد کی آگ میں ڈالا جا رہا ہے ۔ مسلم قائدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ساری صورتحال میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، قطر ، ترکی اور پاکستان حلب کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کیلئے فوری طور پر اپنا کردار ادا کریںاور فرقہ وارانہ بنیادوں پر قائم دہشت گرد تنظیموں اور بشار الاسد کی فورسز سے مسلمانوں کو بچانے کیلئے واضح لائحہ عمل اپنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شام کی عوام کو اپنی مرضی کی حکومت کے قیام کا حق ملنا چاہئے ۔ روس اور ایران کا شام کے مسئلہ پر کردار افسوسناک ہے اور اقوام متحدہ نے حلب اور شام کی صورتحال پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ داعش کو عالم کفر اور اس کے حواریوں نے مسلم امة کی تباہی کیلئے قائم کیا ہے ۔ حلب کی عوام کا قتل عام داعش کا نام لے کر کیا جا رہا ہے جبکہ حلب میں داعش کا وجود ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر شام ، عراق ، فلسطین کے مسائل کا فوری حل نہ نکالا گیا تو دنیا بھر میں انتہاء پسندی، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کو تقویت ملے گی۔اس موقع پر مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا اسید الرحمن،مولانا عاصم مخدوم،مولانا مشتاق لاہوری،مولانا اسلم قادری،مولانا عبد القیوم ،قاری محمد ناصر،قاری عبد الحکیم اطہر،مولانا اسلام الدین ،قاری محمد یونس،مولانا زبیر زاہد،مولانا حسین احمد آزاد ودیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔
شکرگڑھ(جی پی آئی)آمد مصطفےٰ ۖ سے کائنات میںبہار آ گئی ۔ سوکھے درخت سر سبز ہو گئے ۔ معاشرہ میں محرومیوں کے شکار افراد نے سکھ کا سانس لیا ۔زمین کا ذرہ ذرہ جگمگا اُٹھا ۔ نور والے ۖ کی آمد و ولادت سے تاریک دل منور ہو گئے ۔ جانوں کے دشمن آپس میں بھائی بھائی بن گئے ۔ گناہ گاروں کو شافعیٔ محشر مل گیا ۔ جنگ و جدال سے دوچار دُنیا میں امن و محبت کے چراغ روشن ہوئے ۔ میلاد کی خوشی میں جبرائیل علیہ السلام نے جھنڈے لہرائے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ۖ کی آمد کی خوشی میں تمام مائوں کو بیٹے عطا کئے ۔ آج میلاد النبی ۖ منا کر اور سیرت النبی ۖ اپنا کر ہم دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں ۔ حکومت دہشت گردوں اور محبان وطن میں فرق کرے ۔ شیطان کو میلاد النبی ۖ پر رونا اور غم ملا اور عاشقان کو جشن میسر آیا ۔ پاکستان کے استحکام کیلئے میلاد والے آقا ۖ کے غلام ہمیشہ کمر بستہ رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے موضع لکھ نور شکرگڑھ میں جشن میلاد مصطفےٰ ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ۖ منانا محبت رسول ۖ کی علامت ہے ۔ حضور اکرم ۖ باعثِ تخلیق ارض و سماء ہیں ۔آپ کی برکات سے زمانہ میںبرکات کا نزول ہوتا ہے ۔ولادت مصطفےٰ ۖ سے انسان کو انسانیت کا درس ملا ۔ خدا سے بندہ کا رشتہ پھر سے استوار ہوا ۔سیدنا آمنہ رضی اللہ عنہا نے ولادت رسول ۖ کے وقت ہر طرف نور دیکھا جس کی روشنی سے شام کے محلات نظر آئے ۔ حضور اکرم ۖ نور بھی ہیں اور بے مثل بشر بھی ہیں۔ محبتوں کو بڑھانے کیلئے محافل میلاد کا انعقاد اور درود و سلام کی کثرت کرنی چاہئے۔کانفرنس سے چوہدری محمد فیاض ،محمد اکرم ،چوہدری منظور ،محمد عاصم بشیر اویسی،محمد محسن اویسی اور دیگر خطاب و ہدیہ نعت پیش کر ہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ رہنما ، بابائے تحریک اور شیعہ علما کونسل کے سینیر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کا چہلم قصر زینب بھکر میں یکم جنوری 2017ء کو منایا جائے گا۔جن کا 23 نومبر کو انتقال ہوگیا تھا۔چہلم سے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب کریں گے۔ چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سے شیعہ علما کونسل کے عہدیدار اور قریبی اضلاع سے کارکنان بھی شریک ہوں گے۔یہ فیصلہ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی نائب صدور مولانا موسیٰ رضا جسکانی،مولانا احسان علی اتحادی، مرحوم وزارت نقوی کے فرزند سید سکندر رضا نقوی، ڈویژنل صدر سرگودھا ڈویژن مولانا انتظار مہدی، ضلعی صدور مولانا قلب علی شاہانی بھکر، نیرعباس کاظمی لیہ، مولانا امیر یوسف میانوالی، میاں محمد شفیع راجن پور، مولانا سجاد انقلابی ڈیرہ غازی خان، ڈاکٹر مرید عباس لغاری مظفر گڑھ ، علامہ محمد رمضان توقیر نے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کی نمائندگی کی،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بھکر ڈویژن کے صدرمظہر عباس اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں مرحوم وزارت حسین نقوی کی ملت اسلامیہ کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ محسن تشیع کا چہلم شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ جس میں سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹری جبکہ پنجاب بھر کے اضلاع سے عہدیدار اور قریبی اضلاع سے کارکن بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں چہلم کے لئے علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ سبطین حیدر سبزواری،سکندر رضا نقوی، مولانا قلب علی شاہانی، نیر عباس کاظمی، جے ایس او بھکر ڈویژن کے صدر مظہر عباس،اور تنظیم پاسداران کی صدر شفقت حسین پر مشتمل مرکزی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ جو چہلم کے انتظامات اور روابط کی ذمہ دار ہوگی۔میڈیا سے گفتگو میں علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ پنجاب میزبان صوبہ ہونے کے ناطے بھر پور طریقے سے پروگرام کو کامیاب بنائے گا۔یکم جنوری کو قصر زینب میںصبح 8 قرآن خوانی ، جبکہ 10 بجے مرکزی اور صوبائی قائدین کے خطابات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ قائدین ملت جعفریہ مفتی جعفرحسین مرحوم، علامہ عارف حسین الحسینی شہیداور علامہ سید ساجد علی نقوی کے بااعتماد ساتھی وزارت نقوی نے اپنی زندگی ملی امور کے لئے وقف کئے رکھی۔ان کاچہلم تنظیمی کنونشن محسوس ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان کی صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی تنظیمیں توڑ کر نئے انتخابات کے لئے نگران کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔جو انتخابی عمل کی نگرانی کریں گی۔پیر اعجا ز ہاشمی کی زیر صدارت جے یو پی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر سطح پر تین سالہ مدت عہدہ پورے ہونے پر مرکزی سطح کے انتخابات 5۔ مارچ2017، صوبائی انتخابات 12فروری اور ضلعی انتخابات 2۔ فروری کو کروائے جائیں گے۔واضح رہے کہ مرکزی انتخابات 2مارچ 2013ء کو لاہور میں منعقد ہوئے تھے۔جس میں پیر اعجا ز ہاشمی کو مرکزی صدر اور شاہ اویس نورانی کو مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا تھا۔جے یو پی کے آئین کے مطابق تمام عہدیدار تین سال کے لئے بذریعہ انتخاب چنے جاتے ہیں، جس کے لئے صاف شفاف طریقے سے انتخابات کروانا ضروری ہے۔ اس لئے مشاورت سے تنظیمیں توڑ دی گئی ہیں۔ تاکہ نئی قیادت سامنے لائی جاسکے۔مرکزی سطح پر تین رکنی انتخابی کمیٹی مرکزی جماعت اہل سنت کے امیر پیر عبدالخالق (سندھ، کراچی )کی سربراہی میں قائم کردی گئی ہے، جس میں ڈاکٹر جاوید اعوان (پنجاب) اور مولانا عبدالہادی ظہیر (خیبر پختونخواہ )رکن ہوں گے۔ میڈیا سیل کے مطابق جے یو پی کی تمام ذیلی تنظیمیں توڑی گئی ہیں۔ مرکزی تنظیم بدستور موجود رہے گی۔ صوبائی سطح پر نگران کمیٹیاں ہی تنظیموں کے طور پر کام کریں گی۔ جو ہر ضلع کے لئے الیکشن کمیٹیاں تشکیل دیں گی۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ علاقائی اور تحصیلی تنظیموں کے انتخابات نئی رکنیت سازی کے بعد کئے جائیں گے۔پارٹی انتخابات سے قبل اضلاع سے رکنیت سازی کا ریکارڈ حاصل کرلیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت کے مطابق ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 17۔ دسمبر بروز ہفتہ جشن عید میلادالنبی سے اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی خطاب کریں گے۔ امام بارگاہ ایوان زینب نیازبیگ میں سید الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور چھٹے تاجدار امامت حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر منعقد ہونے والے جشن میلادالنبی سے مولانا اعجاز حسین شاہ، مولاناقیصر عباس ہمدانی، ذاکر اہل بیت الطاف حسین الطاف،حاجی محمد اشرف اعوان، ڈویژنل صدر جے ایس او فخرعباس بٹر،علی قاسمی اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (14دسمبر2016) کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ حکومت مہنگی ادویات کی فروخت میں ملوث مافیا کے خلاف کارروائی کرے ،جب گورنمنٹ سرکاری ہسپتالوں کے لیے سستی ادوایات کو خریدنے کی اہلیت رکھتی ہے تو اس طرح وہ غریب عوام کے لیے میڈیکل اسٹوروں پر بھی سستی اور معیاری ادویات کے لیے کام کیوں نہیں کرسکتی ،اس وقت جان بچانے والی ادویات مہنگے داموں فروخت کرنے والے درندوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،ان خیالات کااظہارانہو ںنے ڈیفنس آفس میں تاجر الائنس کے رہنمائوں سے ہونے والی ملاقات میں کیا،انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے اس وقت عوام بے روزگاری او رفاقوں سے تنگ آکر خودکشیاں کررہی ہے ،حکومت کا فرض ہے کہ وہ کم ازکم ادویات میں اضافے کا سبب بننے والے محرکات پر ہی قابو پالے انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کرنے والی ادویہ ساز کمپنیوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے، من مانی قیمتوں کی منظوری کے باجود ادویہ ساز کمپنیاں مجبور عوام کو مہنگے داموں ادویات کوخریدنے پر مجبور کردیتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کی جانب سے فوری نوٹس نہ لینے کی وجہ سے شہریوں پر ظلم کا بازار گرم ہی رہتاہے جس پر عوام بیماریوں سے مجبور ہوکر ان مہنگی ادویات کو خریدنے پر مجبور ہی رہتے ہیں جبکہ لو ٹ مار میں ملوث مافیا کے آگے حکومت کی انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ سب کچھ معلوم ہونے کے باجود بھی حکومت ادویات کی قیمتوں میں استحکام لانے میں ناکام ہے ۔
۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہوںکی عدم ادئیگی اور گزشتہ روز مزدوروں کے ساتھ احتجاج کرنے پر گرفتار کیئے گئے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر مسرور سیال ،مزدور رہنما یاسین جامڑو کوبعد ازگرفتاراور پولیس کی جانب سے بہیمانہ تشدد کے بعد جیل بھیجے کے واقعہ پر اپنے رد عمل کے اظہار پر تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاکہ تحریک انصاف اسٹیل مل انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے تشدد اور گرفتاریوں پر غیر انسانی طرز عمل کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ہے ،ہماری اپیل ہے کہ اسٹیل مل کی انتظامیہ جنھوں نے کل یہ تشدد کروایا انہیں فوری طورپر گرفتار کیا جائے ،ہم بہت جلد عوامی رابطہ مہم شروع کرنے جارہے ہیں ، چیئرمین عمران خان آئندہ دو سے تین روز میں کراچی کا دورہ کرنے کے لیے آرہے ہیں ،کل مظاہرین پر پولیس کی جانب سے ظلم کے پہاڑ رتوڑے گئے ،ان غریبوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے ،اسٹیل مل ملازمین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر مسرورسیال سمیت مزدور لیڈروں کو حراست میں لیا گیا اور پولیس کی جانب سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا،انہوں نے کہاکہ پولیس کی جانب سے مزاکرات کے بعد رہنمائوں اور مزدوروں کے ساتھ ظلم اسٹیل مل کے حکام کی جانب سے کیا گیا ہے ان پر بے پناہ تشدد کیا گیاہے اس پر انہیں جیل بھی بھیج دیاگیاہے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایک جھوٹے وزیراعظم کے طورپر سامنے آئے ہیں ملک میں کرپشن عروج پرہے ، چیئرمین عمران خان کی جانب سے مزدوورں سے ملاقات کے بعد اسحاق ڈار نے خوفزدہ ہوکر تین ماہ کی تنخواہوں کا اعلان کیا مگر ان جھوٹوں نے صرف غریب ورکروں کو پندرہ دن کے پیسے دیئے بلکہ ان پر مقدمات بھی بنوائے یہ لوگ جب اکٹھے ہوکر اسٹیل مل کی انتظامیہ سے پوچھنے گئے تو اس روز بھی ان پر جھوٹے مقدمہ بنوایا گیا یہ مقصد صرف اور صرف مزدوروں کو خوفزدہ کرنے کے لیے کیا گیا تاکہ وہ اپنی تحریک سے پیچھے ہٹ جائیں ،انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بھی ہم نے احتجاج کیا جس کا مقصد تھا کہ انتظامیہ ہم سے آکر بات چیت کرے مگر انہوں نے پولیس کی مدد سے ہمارے رہنمائوں اور مزدوروں کو گرفتار کیا اور ان کو خوب مارپیٹ کر جیل بھیجا گیا ،انہوں نے کہاکہ ہم ہرظلم کا حساب لینگے چاہے آج انتخابات ہوجائیں یا پھر 2018میں اس بار تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی جبکہ کراچی سمیت حیدرآباد ،میرپور خاص اور پورے سندھ میں تحریک انصاف متبادل جماعت کے طور پرسامنے ہے کیونکہ سندھ کی عوام کو یقین ہے کہ تحریک انصاف ہی سندھ سے اسٹیس کو کا خاتمہ کریگی۔انہوں نے کہا نواز لیگ کے دور میں مزدروں کو تنخواہیں ماننگے پر ڈنڈے مارے جاتے ہیں ، ہم پورے سندھ میں اپنی تنظیم سازی کو مزید بہتر کرنے جارہے ہیں اور کراچی کے لوگوں کو اس وقت تحریک انصاف کی ضرورت ہے وہ غریبوں پر سرعام ظلم و ستم سے تنگ ہیں ہم عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر کسی بھی ایسے شخص کو معاف نہیں کریگی جس نے اس ملک کی عوام پر ظلم کیاہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو کراچی سے نوجوانوں اور تبدیلی کے خواہشمندو ں نے ووٹ دیا مگر ان کو گھروں میں جاکر ہراساں کیا گیا اوران کے علاقوں میں معاشی پابندیاں لگائی گئی مگر اب خوف کا خاتمہ ہوچکاہے تحریک انصاف کو عوام پہلے سے بڑھ کر پزیرائی دے گی،ہم عوام کا کیس عوام کے پاس ہی لیکر جارہے ہیں جس کے لیے عوام کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)سید عبد اللہ شا ہ ا یڈ یشنل سیشن جج ششم سوات نے قتل وا قدا م قتل کے مقد مے میں ملز م شیر ز ما ن عر ف بو نڈ ے و لد جمعہ دو ست سا کن ا بو ھا تحصیل بر یکو ٹ کو عمر قید کے سزا سنا دی ملز ا م پر مقتول مر ا د علی و لد محمد گل روز خان سا کن ا بو ھا کے قتل کا الز ام تھا جر م ثا بت ہو نے پر عدا لت نے ملز ام کو عمر قید اور 2لا کھ ر و پے جر ما نہ کا سز ا سنا د ی ملز ام نے معمو لی تکرار پر خنجر سے وار کر کے مقتو ل کو قتل کیا تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماء میاں محمد محسن کمال شریف نے کہاہے کہ سیدو شریف کے علاقے کوہستان گٹ میں غیر قانونی ٹائون بنائے جارہے ہیں جبکہ لینڈ کمیشن کے زمینوں پر ایم پی اے فضل حکیم خان کی سرپرستی میں قبضہ کیا جارہاہے جس پر انتظامیہ نے انکھیں بند کرلی ہے ،کوہستان گٹ میں غریب مکینوں کو زبردستی مکانا ت سے بے دخل کرنے کا سلسلہ دیدہ دلیر ی سے جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ظلم اور ناانصافی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو اہلیان سیدو شریف سڑکوں پر اجائیںگے انصاف کے دعویدار صوبائی حکومت نے عوام کی جان ومال کو یقینی بنانے کے جو دعوئے کئے تھے سب جھوٹ ثابت ہورہے ہیں منتخب حکومت کا ایم پی اے لینڈمافیا کے ساتھ مل کر اہلیان کوہستان گٹ کو اپنے ہی گھروں سے بے دخل کرنے کے گھنائونے فعل میں ملوث ہیں انہوںنے کہاکہ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اپنے حقوق کے خاطر سڑکوں پر ائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔