گجرات کی خبریں 8/12/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) جعفریہ یوتھ پاکستان ضلع گجرات کے زیر اہتمام 27 ویں سالانہ مجلس عزاء و شب بیداری 26 صفر المظفر بروز بدھ 9 دسمبر بعد از نماز مغربین امام بارگاہ حسینیہ سرکلر روڈ منعقد ہو گی۔ شب بیداری کا بھی اہتمام ہو گا۔ بحر المصائب مولانا اسحاق ترابی آف جھنگ’ قاری القصائد ‘ سید مشتاق حسین شاہ آف جھنگ’ مفصر تاریخ کربلا ذاکر تقی عباس قیامت آف مظفر گڑھ خصوصی خطاب کریں گے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید سرفراز جعفری اور میر ثقلین اکبر سرانجام دیںگے۔ یہ مجلس عزاء زیر نگرانی الطاف حسین جعفری’ چوہدری منظور وڑائچ ‘ جواد حسین جعفری منعقد ہو گی۔ منتظم اعلیٰ سید الطاف عباس کاظمی ہوں گے۔ خصوصی دعا آغا سید مبارک علی موسوی کروائیں گے۔ اس موقع پر ملک بھر سے ماتمی سنگتیں عزاء داری کریں گے اور بعد از اختتام مجلس شبیہہ تابوت امام حسن و شبیہہ ذوالجناح برآمد ہو گا۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی نے کہا ہے کہ ربیع الاول کی آمد آمد ہے اور ہر طرف نور کی برسات ہونے والی ہے۔ دنیا بھر میں اہل سنت خوشیاں منائیں گے۔ گجرات میں بھی شاندار پروگرام منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ جس طرح عام دنوں میں سخت حفاظتی اقدامات کئے جاتے ہیں ربیع الاول کے مبارک موقع پر بھی پورے ضلع میں بہترین انتظامات کئے جائیں اور یکم ربیع الاول سے ہی پورے شہر کو روشنیوں سے سجایا اور چراغاں کیا جائے۔ اور ربیع الاول کے تمام پروگراموں میں سخت سیکورٹی فراہم کی جائے۔ جس طرح پہلے اہل سنت ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرتی ہے ربیع الاول کے مبارک موقع پر بھی اسی طرح تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم محمد شہزاد شفیق نقشبندی ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور اس سے بچائو کیلئے کام کرنا ہر پاکستانی کا فریضہ ہے۔ کیونکہ یہ ایک عارضی مرض نہیں بلکہ زندگی بھر کی معذوری کا نام ہے۔ بچوں کو اس مرض سے بچائو کیلئے پولیو کے 2قطرے ہر بار پلانے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس اس مہم میں بڑھ چڑھ کر تعاون کرے گا اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے سلسلہ میں تعاون کرے گا۔ اور لوگوں میں شعور بیدار کیا جائے گا کہ وہ 5 سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں’ یہ ایک قومی فریضہ ہے جسے ہم سب نے پورا کرنا ہے۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ نظامیہ سیفیہ پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود کی درجنوں چیئرمینوں ‘ وائس چیئرمینوں کے ہمراہ حاضری۔ امیدوار برائے ضلعی چیئرمین شیر افگن کیلئے خصوصی دعا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود نے نو منتخب بلدیاتی چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے ہمراہ حاضری اور امیدوار برائے ضلعی چیئرمین چوہدری شیر افگن کیلئے دعا کی التماس کی۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا کہ درویشوں کے آستانوں پر ہمیشہ دنیا دار دعا کیلئے آتے ہیں اور ہمارا کام سیاست میں حصہ لینا نہیں بلکہ دعا کرنا ہے ہمارے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہیں۔ اور مجھے امید ہے کہ جس طرح میاں طارق محمود بطور MPA عوام کی خدمت کر رہے ہیں ان کے صاحبزادے شیر افگن بھی کامیاب ہو کر ضلع گجرات میں اہل سنت کے وقار میں اضافہ کیلئے کام کریں گے اور ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود نے کہا کہ ہم صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی اور ان کے رفقاء کار کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے خصوصی دعا کی اور ہمیں آستانے پر آنے کا موقع فراہم کیا۔ اس موقع پر آزاد امیدواران بھی موجود تھے۔ تقریب میں چوہدری خالد مہندی خان دھکرانوالی’ وائس چیئرمین چوہدری توقیر اکرم چکوری بلوال’ چوہدری سیف اللہ ساہی ‘ چوہدری علام فرید آف کوتلہ سارنگ خان’ چیئرمین نجم الحسن بھٹی آف کھیپڑانوالہ یو سی صابووال’ چوہدری رُخسار وڑائچ’ چوہدری آفتاب کسانہ’ چوہدری مظہر اقبال ساہی’ چوہدری وقاص احمد کسانہ’ چوہدری ندیم کٹاریہ’ چوہدری محمد نواز ماچھیوال’ چوہدری ظہیر عباس مچھیانہ’ چوہدری محمد یونس’ رئیس اعظم مرزا طفیل’ چوہدری اشتیاق چیئرمین’ چوہدری عظمت’ ارشد رضا’ مشتاق ‘ چوہدری محبوب عالم’ سید ابدال شاہ’ زاہد محمود’ پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین عتیق الزمان ڈوگہ’ چوہدری نواز ماچھیوال چیئرمین’ ظہیر عباس مچھیانہ’ یو سف گل’ پیر فاروق احمد سیفی’ چوہدری قیصر فاروق ساہی باگڑیانوالہ چیئرمین’ وائس چیئرمین چوہدری افضال ‘ صوفی محمد افضل’ چوہدری عظمت اللہ’ چوہدری اشفاق و دیگر شریک تھے۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ نظامیہ سیفیہ بلال ٹائون میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود اور نو منتخب بلدیاتی چیئرمین اور بلدیاتی چیئرمینوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ۔ تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے آستانہ عالیہ نظامیہ سیفیہ پر بلدیاتی اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود تھے۔ تقریب میں چوہدری خالد مہندی خان دھکرانوالی’ وائس چیئرمین چوہدری توقیر اکرم چکوری بلوال’ چوہدری سیف اللہ ساہی ‘ چوہدری علام فرید آف کوتلہ سارنگ خان’ چیئرمین نجم الحسن بھٹی آف کھیپڑانوالہ یو سی صابووال’ چوہدری رُخسار وڑائچ’ چوہدری آفتاب کسانہ’ چوہدری مظہر اقبال ساہی’ چوہدری وقاص احمد کسانہ’ چوہدری ندیم کٹاریہ’ چوہدری محمد نواز ماچھیوال’ چوہدری ظہیر عباس مچھیانہ’ چوہدری محمد یونس’ رئیس اعظم مرزا طفیل’ چوہدری اشتیاق چیئرمین’ چوہدری عظمت’ ارشد رضا’ مشتاق ‘ چوہدری محبوب عالم’ سید ابدال شاہ’ زاہد محمود’ پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین عتیق الزمان ڈوگہ’ چوہدری نواز ماچھیوال چیئرمین’ ظہیر عباس مچھیانہ’ یو سف گل’ پیر فاروق احمد سیفی’ چوہدری قیصر فاروق ساہی باگڑیانوالہ چیئرمین’ وائس چیئرمین چوہدری افضال ‘ صوفی محمد افضل’ چوہدری عظمت اللہ’ چوہدری اشفاق و دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے وہ گزشتہ روز مدرسہ القرآن اکیڈمی اور المیزان پبلک سکول کا دورہ کرر ہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو دینی تعلیم کے حصول کی طرف راغب کیا جانا چاہئے تاکہ وہ معاشرے کی برائیوں سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے المیزان پبلک سکول اور جامعہ مدرسہ القرآن اکیڈمی کا قیام کر کے بہت احسن اقدام اٹھایا ہے جس سے علاقہ کی عوام کو بے حد فوائد حاصل ہوں گے ۔ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا کہ اس مدرسہ میں غریب و مستحق بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے جبکہ دیگر بچوں سے بھی معمولی فیس وصول کی جاتی ہے تاکہ ہمارے بچے مستقبل کے چیلنجز کا تعلیم یافتہ ہو کر مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم میاں طارق محمود کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے اس مدرسے کا دورہ کیا اور ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہر طرح سے بچوںکی تعلیم و تربیت کے حوالہ سے کام کر تے رہے گے۔ اس موقع پر نو منتخب بلدیاتی اارکین نے صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی کاوشوں کو بے حد سراہا اور انہیں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ اعوان شریف صاحبزادہ پیر بظل حق اعوانی کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم جامع مسجد نانگے شاہ میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت صاحبزادہ پیر محمد محمود احمد قادری نے کی۔ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین حضرت علامہ مولانا شاہد چشتی نے کیا۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں حاجی ناصر محمود’ چوہدری محمد اشرف ریحانیہ’ چوہدری جاوید سلطان بھٹہ ایڈووکیٹ’ کرنل ریٹائرڈ محمد اقبال نادرا ہیڈ کوارٹر’ سیٹھ ارشد محمود صراف’ سیٹھ علی اصغر صراف’ لالہ حمید اللہ مغل’ سیٹھ شاہد محمود صراف’ سائیں اللہ ہو ‘ قاری طارق محمود ‘ میاں اشرف ‘ چوہدری اظہر بھروال’ چوہدری محمد افضل بھروال’ الیاس بٹ’ چوہدری قاسم’ شاہد محمود اسلام آباد’ شفیق راڈو فین’ مرزا شبیر ‘ بائو عصمت ‘ ظہور فین و دیگر شامل تھے۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ منصور الحق آوانی کی اہلیہ اور صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی والدہ محترمہ کی سالانہ برسی کی تقریب عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر خصوصی میلاد مصطفی ۖ منعقد ہوئی۔ جس میں ملک کے ممتاز جلال ناگی آف لاہور’ محمد عارف شاہد گوندل’ حافظ محمد صدیق و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی’ زیب سجادہ نشین پیر سید شاہد حسین شاہ’ سید منور شاہ ‘ سید خالد حسین شاہ’ ڈاکٹر جمال صمدانی’ محمد اقبال انور صمدانی’ مہدی خاں امریکہ’ بابا غلام رسول فیصل آباد رانا شبیر فیصل آباد’ و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) تحریک منہاج القرآن کے ممتاز راہنما حاجی ارشد جاوید وڑائچ جنرل سیکرٹری منہاج ویلفیئر فائونڈیشن یورپین یونین کی جانب سے جامع مسجد منہاج القرآن میں ناظرہ قرآن مجید پرھنے والے بچوں کیلئے ذوق علم اور فروغ علم دین ناظرہ و قرآن مجید خصوصی انعامات تقسیم کی پر وقار تقریب سعید’ جامع مسجد منہاج القرآن میں منعقد ہو گی۔ مہمان خصوصی میاں ندیم بشیر ایڈیشنل جج آف قندفشاں اور ڈاکٹر غلام سرور تھے۔ علاوہ چوہدری عطاء اللہ گل ‘ علامہ پروفیسر ساجد محمود قادری’ چوہدری غلام سرور وڑائچ’ میاں سلیم آف قند فشاں’ میاں شبیر آف قند فشاں’ میاں سہیل شبیر’ چوہدری جاوید وڑائچ’ ڈاکٹر سرفراز طور’ چوہدری عمر وڑائچ کے علاوہ طلباء و طالبات کے والدین کی کثیر تعداد موجود تھے۔ مسجد میں پڑھنے والے بچے جنہوں نے کلمے نماز دعائے قنوت ایمان کی صفتیں نماز جنازہ سنائی ان کو کپ دئیے گئے۔ باقی تمام طلباء جو جامع مسجد منہاج القران میں قرآن مجید ناظرہ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان کے ذوق کیلئے بھی ان کو میڈل دئیے گئے اس موقع پر علامہ محمد اصغر چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور ۖ نے فرمایا تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو قرآن مجید سیکھے اور سیکھائے اور پھر چھوٹے بچوں کا قرآن مجید سیکھنا بہت بڑی اہمیت کا حامل ہے جب بچہ گھر سے قرآن مجید پڑھنے یا سیکھنے کیلئے نکلتا ہے تو اللہ کے فرشتے اسکی حفاظت کرتے ہیں اوران کے پائوں کے نیچے اپنے نوری پرَ نچھاور کر دیتے ہیں۔ اور جس مجلس قران میں بیٹھ کر قرآن مجید سیکھتے ہیں تو اللہ کے فرشتے اس کو اپنے پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں۔ قرآن مجید کا سیکھنا بہت بڑی فضیلت ہے۔ آج بد قسمتی سے ہم نے اس قرآن مجید سے محبت کرنا چھوڑ دی ہے۔ محفل کے آخر میں بچوں اور والدین کے لئے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی عمارت کی تزئین وآرائش، مریضوںکو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے مقررہ تاریخ تک اہداف کا حصول یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی بہتری کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ وار میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایم ایس ڈاکٹر طاہر عباس گوندل نے بریفنگ دی جبکہ ای ڈی اوز چوہدری اصغر، ڈاکٹر طاہر بشیر، چیئرمین بیوٹیفیکشن کمیٹی اورنگزیب بٹ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری، ڈاکٹر سرور، امتیاز کوثر، صدر پی ایم اے ڈاکٹر مقصود زاہد ، انجمن بہبودی مریضاں کے چوہدری محمد سلیم پی ایس او ٹو ڈی سی او عثما ن سرور، مسلم لیگ ن کے راہنما ثنا اللہ بٹ، ڈی او فنانس محمد اشفاق، بلڈنگز، روڈز اور دیگر محکموںکے افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے برن یونٹ کی عمارت کا معائنہ کیا اور کینٹین کی منتقلی کے لئے جگہ کی بھی منظوری دے دی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میںروزانہ 15سو سے زائد مریض آتے ہیں انکے لئے علاج معالجہ کی سہولیات میں اضافہ کے لئے ٹیم ورک، محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے اس مقصد کے لئے 2کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کر دیے گئے ہیں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ ہسپتال میں موجود خراب طبی آلات کی مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے جسے جلد مکمل کیا جائے گا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ سول ہسپتال میںموجود ایسے طبی آلات جو کسی وجہ سے زیر استعمال نہیں انہیں فورا آپریشنل کیا جائے۔ ڈی سی او نے ہسپتال کے خراب سیوریج سسٹم کی بحالی کے لئے جاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ اور ٹی ایم اے گجرات کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ادارے کے لئے درکار سٹاف کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا جائے تاکہ بھرتیوںپر پابندی نرم کرنے کے لئے حکومت پنجاب کو سمری بھجوائی جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کہ بیوٹیفکیشن کمیٹی ہسپتال لان کی بہتری اور یہاں بیٹھنے کے لئے بنچ لگانے کے حوالے سے انتظامات تیز کرے ۔ اجلاس میں مختلف سرکاری محکموںکے افسران نے اپنی کارکردگی سے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور میٹنگ کے شرکاء کو آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) عزیز بھٹی شہید ہسپتال میںممتاز سماجی کارکن ڈاکٹر محمد سرور کی طرف سے تعمیر کردہ برن یونٹ کی عمارت باقاعدہ طور پر ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دی ہے اس حوالے سے دستاویز پر دستخط کر نے کی تقریب میں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ بھی تقریب میں موجود تھے۔ دستاویز ات پر ڈاکٹر محمد سرور اور ہسپتال کی طرف سے ایم ایس ڈاکٹر طاہر عباس گوندل نے دستخط کئے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے عمارت کی باضابطہ حوالگی پر مبارکباد دی او ر سماجی شخصیت ڈاکٹر سرور اور ہسپتال میں ماڈل ایمرجنسی تعمیر کرنیوالے امیتاز کوثر کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوںنے برن یونٹ کو آپریشنل کرنے کے لئے ضلعی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا بھی اعادہ کیا۔ ڈاکٹر سرور نے بتایا کہ برن یونٹ کے لئے 3کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ان میں سے دوکروڑ دس لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ 9ملین روپے ابھی بقایا ہیں اور ان فنڈز سے مشینری اور دیگر آلات رواں ماہ فراہم کر دیے جائیں گے۔ ایم ایس ڈاکٹر طاہر عباس گوندل نے بتایا کہ برن یونٹ کے لئے عارضی طور پر پلاسٹک سرجن کا انتظام کیا جا رہا ہے جو ہفتے میں دو دن یہاں ڈیوٹی دینگے اس مقصد کے لئے حکومت پنجاب سے اجازت کے لئے درخواست کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی اور مڈ لینڈ انٹرنیشنل ایڈ ٹرسٹ یوکے، کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوںکی تقریب کلیفٹ ہسپتال میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے راہنماحاجی ناصر محمود، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد اصغر،ڈی او سوشل ویلفئیر امجد کلیر، سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر اعجاز بشیر ،خواجہ اسلم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجتماعی شادیوںکی اس تقریب میں 9جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں جبکہ ہر جوڑے کو اوسطا ایک لاکھ روپے تک مالیتی جہیز کا سامان بھی دیا گیا ہے جس میں گھریلو استعمال کی ضروری اشیا شامل ہیں۔ مہمان خصوصی نے دولہا ہار اور کلہ پہنائے اور انکی ازدواجی زندگی میں خیر و برکت کی دعا کی۔ انہوںنے اجتماعی شادیو ںکے لئے انتظامات کرنے پر ڈاکٹر اعجاز بشیر اور خواجہ اسلم اور انکی این جی اوز کو زبردست سراہا اور کہا کہ انکی کوششوں سے استعطاعت نہ رکھنے والدین اپنے بچوں کی شادی کے قابل ہو سکے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ بھی آگے بڑھیں اور تعلیم، صحت، سماجی مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریںجبکہ ضلعی حکومت اس مقصدکے لئے انکی ہر ممکن معاونت کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چیف انجینئر اریگیشن سرگودھا زون کی پریس ریلیز کے مطابق سالانہ مرمت کے لئے سرگودھا زون کی مندرجہ ذیل نہریں سالانہ مرمت کے لئے بند رہیں گی۔ نہر لوئیر جہلم 26دسمبر سے 12جنوری 2016تک، آر کیو لنک کنال 26دسمبر سے 12جنوری تک ، اپر جہلم کینال 12جنوری 2016سے 29جنوری تک جبکہ تھل کینال 13جنوری سے 30جنوری 2016تک بند رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی او ماحولیات محمد نواز کی قیاد ت میں ٹیم نے ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور میرج ہالز کی چیکنگ کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات، آلودگی کا باعث بننے پر دو یونٹس کے خلاف مقدمات درج کر ا دیے ہیں۔ ڈی او ماحولیات کے مطابق ابتک مجموعی طور پر 34 ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور میرج ہالز کی چیکنگ کی گئی اس دوران صفائی کا درست انتظام نہ کرنے، جنریٹر کا شوراور دھواں ، ضائع شدہ پانی کا مناسب ٹریٹمنٹ نہ کرنے پر تمام یونٹس کو نوٹسز کے اجراء اور ان میں سے 20کو مناسب اقدامات کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ڈی او ماحولیات نے واضع کیا ہے کہ آلودگی کی روک تھام کے لئے مناسب انتظامات نہ کرنیوالے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا استعفیٰ فوری طور پر منظور کر لیا ہے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز سابق نائب ناظم ضلع گجرات سید نورالحسن شاہ اورسید مدد علی شاہ کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی جس کے دوران ضلع کی سیاسی صورتحال اور متوقع ضلع کونسل کے چیئرمین کے حوالہ سے گفتگو کی بعدازاں الگ ملاقات بھی ہوئی جس میں سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری لیاقت بھدر۔سابق ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری خالد اصغر گھرال۔چوہدری غلام رسول شارق چیئرمین۔حاجی مشتاق۔چوہدری زاھد ککرالی۔سیدفیض الحسن شاہ ودیگر بھی موجود تھے چوہدری پرویز الٰہی کی آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اس موقع پر سینکڑوں سماجی و سیاسی شخصیات موجود تھیں چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے رفقاء کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا اس موقع پر سید مدد علی شاہ نے کہا کہ آج چوہدری پرویز الٰہی ہمارے گھر مہمان آئے ہیں جس پر بہت خوشی ہورہی ہے آج ہم نیک اور مخلص لیڈر کے میزبان ہیں اب آئند ہ تقاریر بھی ہوں گی لیکن آج ہم میزبان اور چوہدری پرویز الٰہی ہمارے مہمان ہیں چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ چوہدری خالد اصغر گھرال۔قاضی خالد سیف اللہ مہر اصغر۔عارف گجراتی ۔چوہدری ظفر آف چھنی و دیگر بھی تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے راجہ ندیم نواز آف پوران اور راجہ نعیم نواز آف پوران سے بھی گزشتہ روز ملاقات کی اور انھیں چیئرمین کا الیکشن جیتنے پر مباکباد دی چوہدری پرویز الٰہی کا والہانہ خیر مقدم کیا گیاراجہ ندیم نواز نے چوہدری پرویز الٰہی کے اعزاز میں عصرانہ کا اہتمام کیا چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ سابق ایم این اے چوہدری رحمٰن نصیر مرالہ۔سابق ایم پی اے چوہدری خالد اصغر گھرال۔چوہدری فرخ مجید۔پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری ناصر چھپر۔چوہدری عجاز اسلم چیئرمین و دیگر بھی تھے عصرانے کی خاص بات یہ تھی کہ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے رہنما اکٹھے چوہدری پرویز الٰہی کی گاڑی میں بیٹھ کر عصرانے میں پہنچے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی کے اعزاز میں سابق ایم پی اے چوہدری ارشد کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا جس میں چوہدری رحمٰن نصیر مرالہ۔چوہدری خالد اصغر گھرال۔ چوہدری فرخ مجید۔فاروق علی بھٹی چیئرمین۔چوہدری محمد حنیف چیئرمین۔چوہدری اعجاز اسلم چیئرمین۔ چوہدری ناصر احمد چھپر ۔مہر اصغر۔عارف گجراتی۔قاضی خالدسیف اللہ۔چوہدری عرفان نصیر مرالہ ودیگر بھی شریک ہوئے اس موقع پر آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری یٰسین نے بھی ان سے ملاقات کی اور آزاد خطہ کی سیاسی صورتحال کے حوالہ سے باچیت کی اس موقع پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے رہنمائوں میں کافی قربت دیکھنے میں آئی چوہدری پرویز الٰہی کی آمد پر پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔چوہدری پرویز الٰہی بہت خوش تھے اور سرائے عالمگیر سے ملنے والے احترام پر شکریہ ادا کرتے رہے
ْْْْْْْْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (جی پی آئی )و زیر اعلی پنجا ب میا ں محمد شہبا ر شریف کے ویژن کے تحت انگریزیی مضمون نویسی کے ادبی مقا بلوں میں گو رنمنٹ ایلیمنٹری سکو ل سینتھل مرکز کھا ریاں کے جما عت ہشتم کے ہو نہا ر طا لب علم عدیل تنویر آف سینتھل نے ضلعی سطح پر دوسری پو زیشن حا صل کی ۔ عوامی سیا سی و سما جی حلقوں نے انچا رج بزم ادب چو ہدری ولا ئیت خا ں اور ہیڈ ما سٹر چو ہدری طا رق جا وید کو خر اج تحسین پیش کیا ہے ۔ اور امید کا اظہا ر کیا ہے کہ آندہ بھی سکول ہذا کے طا لب علم ادبی مقا بلوں میں اچھی کا ر کردگی کا مظا ہرہ کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (جی پی آئی )گلیا نہ تا پاکستان چوک گو ٹریا لہ سڑک پر تعمیرا تی کا م تیزی سے جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں گوٹریا لہ گا ئوں سے مشرق کی جا نب سے نئے بنا ئے جا نے والے با ئی پا س پر مٹی ڈال دی گئی ہے جبکہ ملکہ سے حسام رسولپو ر ٹھو ٹھہ را ئے بہا در کی طرف سڑ ک کی تو سیع پتھر ڈالنے اور گیڑا ڈا لنے کا کا م تیزی سے جا ری ہے ۔ اہلیان علا قہ نے اس پر اجیکٹ کے ٹھیکیدار چو ہدری محسن اور چوہدری محمد عثمان کی کا رکردگی پر اطمینا ن کا اظہا ر کیا ہے اور اس امید کا اظہا ر کیا کہ وہ اپنے دیگر مکمل شدہ روڈ پرا جیکٹس کی طرح یہ منصو بہ بھی بہترین اندا ز سے مکمل کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلیانہ(جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما زاہد مصطفی اعوان نے ایک بیان میں کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی میاں نواز شریف کی کامیابی ہے ۔ پی ٹی آئی سمیت دوسری سیاسی جماعتوں کے شکست فاش ہو ئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ میرے قائد میاں محمد نواز شریف ہی ایک ملک کی بقاء کے پاسدار ہیں ۔انھوں نے کہا کہ نو منتخب بلدیاتی چئیرمین اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے ۔انھوں نے کہا کہ گجرات میں بھی انشا ء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن کا ضلعی چیئرمین منتخب ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی )میاں برادران کی پالیسیاں خالصتاً عوامی ہیں جن کو عوام نے بے حد پذیرائی دی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت بلدیاتی الیکشن کے تینوں مراحل میں ووٹ دے کر پیش کیا ہے انشاء اللہ ہم سب عوامی نمائندے میاں برادران کے ویژن کے عین مطابق کام کر رہے ہیں عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر وترقی کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں میاں برادران کی خصوصی شفقت سے حلقہ این اے107میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں اور مزید بڑے بڑے منصوبے پائپ لائن میں وہ بھی جلد منظور ہوں گے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی115 چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندے بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور خدمت کی تاریخ رقم کریں گے اور عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کا بدلہ خدمت دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی )وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ”مار نہیں پیار” کے سلوگن کی دھجیاں بکھیردیں گئیں۔ گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول دلو کی ٹیچر ثمینہ نے تیسری کلاس کی معصوم طالبہ رابعہ بی بی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا والدین قانونی کارروائی کے لئے تھانے پہنچ گئے۔ سول ہسپتال سے میڈیکل رزلٹ بھی بنوا لیا۔ طالبہ کے والد عبدالعزیز کے مطابق یہ ظلم ہے ہم ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ ٹیچر کے خلاف قانونی کارروائی کروائیں گے والد کے مطابق بچی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے سر پر زخم اور بازوئوں پر چھڑیوں کے نشان ہیں اس سلسلہ میں ٹیچر نے اپنے موقف میں بتایا کہ میں نے تشدد نہیں کیا بچی گرکرزخمی ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی )ویلڈن SHO تھانہ کھاریاں صدر شہباز ہنجرا نے مختلف وارداتوں کے ملزمان کو گرفتار کر کے13لاکھ روپے نقدی اور5عدد پسٹل برآمد کرلئے اور ملزمان کو جیل بھیج دیا اس سلسلہ میں SHO نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف وارداتوں میں ملوث5ملزمان کامران مسیح ، عمران مسیح، خرم مسیح، شہزاد مسیح اور نذیر سے13لاکھ روپے نقدی اور5پسٹل برآمد کئے ہیں اور ان کے خلاف زیر دفعہ381 ت پ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا ہے SHOنے کہا کہ اپنے کمانڈر ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں کسی کو بھی بددیانتی کی ہرگز اجازت نہیں ہے کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم 24گھنٹے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لیبیا جیولرز پر ڈکیتی کے ملزمان میں سے اکثریت گرفتار کرلئے ہیں اور اندھے قتل (ڈرائیور) کیس کا بھی سراغ لگا لیا ہے جلد پھر پریس کانفرنس کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا تعاون ہمیں ہر حال میں درکار ہے۔ میڈیا کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانے میں کامیابی موثر انداز میں حاصل نہیں ہو سکتی۔ میڈیا سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی )انشاء اللہ تعالیٰ چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ واضع اکثریت سے ضلع گجرات کے چیئرمین منتخب ہوں گے بلکہ ان کی جیت ہو چکی ہے16جنوری کو رسمی کارروائی ہوگی۔ ضلع گجرات کے نومنتخب چیئرمینوں کی اکثریت کی کھلی حمایت انہیں حاصل ہے ہم خود بھی ووٹ دیں گے اور مزید ووٹ حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین حاجی ملک محمد اقبال ملکہ یونین کونسل ملکہ اور وائس چیئرمین حاجی لیاقت سیال پلاہوڑی نے مشترکہ طور پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ کوٹلہ برادران ہی ضلع گجرات کی تعمیر و ترقی کے ضامن ہیں انشاء اللہ چوہدری تنویر کوٹلہ ہی ضلع گجرات کے چیئرمین ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی )اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر کے حکم پر TOR تنویر گجر نے گذشتہ روز مین بازار کھاریاں کا دورہ کیا اور ناجائزتجاوزات کرنے پر ریڑھی بانوں اور دکانداروں کو مبلغ15 ہزار روپے جرمانہ کیا اور وارننگ دی کہ تمام دکاندار ناجائز تجاوزات کا از خود خاتمہ کرلیں ورنہ سخت قانونی کارروائی کی جائے گی کسی کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا اور بلاتفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور بھرپور آپریشن بھی کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی )ممتاز اوورسیز پاکستانی راہنما سیاسی و سماجی و کاروباری شخصیت(کوریا)چوہدری نعیم لنگڑیال نے کہا ہے کہ چیف ایڈیٹر شان گجرات اور پریس کلب کوٹلہ کے فنانس سیکرٹری نوجوان صحافی قیصر رشید گوندل، طاہر رشید گوندلUK، یاسر رشید گوندلUK، ناصر رشید گوندلUK کے والد محترم حاجی رشید احمد گوندل کی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہارِ کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بذریعہ ٹیلیفون خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ غم کے ان لمحات میں ہم اہل خانہ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی )ممتازجیولرزمحمدجاوید کی بیٹی کی شادی سیا لکوٹ کے محمدصفدرکے بیٹے عمرصفدرکے ساتھ بخیروبخوبی انجام پا ئی ۔شادی کی تقریب میںصدر مرکزی تنظیم تاجراںناصر محموداللہ والے ،نومنتخب کونسلربابومحمدشعیب ادریس،افتخاراحمدبٹ،محمداکبربٹ سمیت سیا سی وسما جی تنظیموںکے راہنمائوں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی )جوقومیںاپنے نظریہ اوراپنی آزادی کی اساس کاتحفظ کرتی ہیںوہ کامیاب وکامران ہوتی ہیں۔نظریہ پاکستان ہماری ارض پاک کی بنیادہے۔اس کاتحفظ اوراس نظریے کواپنی نئی نسل خصوصاًطالب علموںمیںمنتقل کرناہم سب کی ذ مہ داری ہے۔ان خیالات کااظہارپرنسپل مولاناظفر علی خان پوسٹ گریجوایٹ کالج پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی نے انجمن طلباء اسلا م کے زیراہتمام نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپروفیسرنذیراحمد اعوان،رکن مشاورتی کمیٹی پنجاب احسن گجرایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری پنجاب میاںعاقب مصطفائی ،مہرعرفان رفیع،شاہد اسلام بھٹہ،اپناعمررضا،حافظ جنیدمہر،رانا ابوبکر،راناعدنان ،سید رضا سلطان ودیگرنے بھی خطاب کیا۔احسن گجرایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کیاانجمن طلبا ء اسلا م پا کستان طالب علموںمیںنظریہ پا کستان کی سوچ فکرمنتقل کرنااپنانصب العین جانتی ہے۔انجمن طلبا ء اسلا م ایک غیر سیاسی طلبا ء کی ذہن سازی کرنے والی واحدتنظیم ہے۔انہوںنے کہا کہ ہماری تنظیم نوجوان نسل میںنظریہ پاکستان کی سوچ اورعشق رسولۖ کی شمع روشن کرنے اورنوجوان نسل کوگمرا ہی بے راہ وروی سے بچانے کے لئے کوشاں ہے ۔اے ٹی آئی کا منشورہی نوجوان نسل کی ذہن سازی کرکے ان کے دلوںمیںنبی رحمتۖ کی محبت وعشق کی شمع روشن کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے بلدیاتی انتخابات کے دوران ہاکی کے کھلاڑی اور سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے بھانجے راجہ شعیب کے قتل کو افسوسناک اور دہشت گردی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ راجہ شعیب کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چلا کر ملزمان کوقرار واقعی سزا دی جائے ۔سید بلا ل شیرازی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں امن و امان اور جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری صوبائی حکومت کے ذمہ تھی جس میں وہ بری طرح ناکام ہوئی۔ بلدیاتی انتخابات میں اسلحہ کی کھلے عام نمائش اور فائرنگ کے واقعات ہوئے ، تمام پابندیاں مخالف امیدواروں کیلئے ہیں جبکہ ن لیگ والوں نے پولیس کی موجودگی میں آتشیں اسلحہ کا کھلم کھلا استعمال کیا بلا روک ٹوک غنڈہ گردی کر کے دہشت پھیلاتے رہے، مخالف امیدواروں اور ان کے حامیوں کو سرعام تشدد اور مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا، ان تمام کارروائیوں میں پنجاب پولیس شہریوں کو تحفظ دینے کی بجائے ن لیگیوں کی سرپرستی کرتی رہی اور انہیں مکمل سپورٹ دی گئی جو افسوسناک پہلو ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی )وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ بانی وفاق المدارس محسن ملت مولانا صفدر حسین نجفی کی اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المومنین کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔وفاق المدارس الشیعہ کے بانی صدر مولانا صفدر نجفی کی برسی کی مناسبت سے جامعتہ المنتظر کے طلبا کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ محسن ملت نے شیعہ کے ساتھ سنی علما سے بھی اپنے قریبی اور مضبوط روابط رکھے۔ جبکہ علما اور ذاکرین کو اکٹھا کرکے ان کے درمیان غلط فہمیوں کو دورکرکے اتحاد بین المومنین کو بھی پروان چڑھایا۔وہ ذاکرین پرزور دیا کرتے تھے کہ ذکر اہل بیت کے لئے سٹیج حسینی پر کھڑے ہونے سے پہلے علما سے رہنما ئی حاصل کرلیاکریں۔ تاکہ کوئی غیر مصدقہ روایت بیان نہ ہوجوعوام پر منفی طور پر اثرانداز ہواور مکتب اہل بیت کی بدنامی کا باعث ہو۔ وہ کہا کرتے تھے کہ قرآن و حدیث اور فرامین معصومین سے ہٹ کر قیاس آرائی پر مبنی بات کرناآئمہ اہل بیت کی ناراضگی کے ساتھ ، یہ فعل خود گناہ بھی ہے ۔ حافظ ریاض نجفی نے کہاکہ علماکو مولاناصفدر نجفی کی متحرک زندگی سے سبق حاصل کرکے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے ، تاکہ اسلام کی حقیقی شکل عوام کے سامنے پیش کی جاسکے۔
۔۔۔۔
اوسلو /اسلام آباد(جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ (ق)ناروے کے صدر چوہدری محمد رزاق نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں (ق)لیگ کے مقامی راہنماؤں و عہدے داران کی جانب سے ذاتی تعلقات کے فروغ کیلئے دوسری جماعتوں کے امیدواروں کی حمایت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پارٹی کیلئے تباہ کن قرار دیا ہے۔ سوموار کو اپنے جاری کردہ بیان میں چوہدری رزاق کا کہنا تھا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بنیادی حریف بلا اور شیر تھے، بہتر ہوتا کہ مسلم لیگ (ق) کی اعلیٰ قیادت اس حوالے سے واضح پالیسی کا اعلان کرتی،امیدواروں کی عدمِ دستیابی کی بناء پر اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے طرز پر (ن) لیگ کی بھی غیرمشروط حمایت کی جاسکتی تھی ۔چوہدری رزاق کا کہنا تھا کہ ناروے، یورپ کے متعد د مسلم لیگی راہنماؤں کی جانب سے مخالف جماعتوں کے امیدواروں کی کھلم کھلا حمایت کرنے سے مخلص کارکنوں میں شدیدمایوسی پائی جاتی ہے،انہوں نے اعلیٰ قیادت سے اپیل کی کہ اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے ایسی حرکات کے مرتکب (ق)لیگیوں سے کنارہ کشی اختیا ر کی جائے۔ چوہدری رزاق نے راولپنڈی میںبلدیاتی انتخابات کے موقع پرمسلم لیگ (ق)پنجاب کے راہنماء راجا بشارت کے بھتیجے راجا شعیب کے اندوہناک قتل پر مرحوم کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے قاتلوں کوفوری طور پر گرفتار کرکے کڑی سزادینے کا بھی مطالبہ کیا
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی ) داعش جیسے فتنے صرف مسلم امہ کی تباہی کیلئے پیدا کیے گئے ہیں۔ داعش نے شامی عوام کی جدوجہد کو سبوتاژ کیا ہے۔ امریکی صدر اور عالمی دنیا انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے تو مسئلہ فلسطین ، کشمیر ، شام اور عراق کو حل کرے۔ دہشت گردی کو اسلام اور کسی بھی مذہب سے جوڑنا افسوسناک امر ہے ۔دہشت گرد اور انتہاء پسند کسی مذہب کے نہیں اپنی سوچ و فکر کے پیرو کار ہوتے ہیں۔ تمام آسمانی مذاہب امن ، محبت اور رواداری کا درس دیتے ہیں ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے گجرانوالہ میں مدارس کے اساتذہ ، علماء ، آئمہ اور خطباء کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا محمد ایوب صفدر، مولانا محمد امجد ، پروفیسر محمد عبد اللہ ،مولانا شبیر احمد عثمانی ، مولانا عبد الماجد المشرقی ، مولانا عبد الحمید وٹو نے بھی خطاب کیا ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلام کے حقیقی پیغام امن کو دنیا تک پہنچانے کیلئے علماء ، آئمہ، اور خطباء کو ہر قسم کی مصلحتوں سے بالا تر ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ آج جہاد اور اسلام کے نام کو بدنام کیا جا رہا ہے ۔ جہاد میں بے گناہ انسان تو انسان ، سبز درخت اور جانور کو بھی کاٹنے کا حکم نہیں ہے ۔ اسلام میں عورتوں ، بچوں اور غیر مسلموں کو جو حقوق دیئے ہیں وہ کسی اور مذہب میں نہیں ہیں۔ پیرس یا امریکہ میں ہونے والے واقعات کو اسلام سے نہیں جوڑا جانا چاہیے ۔ یہ انفرادی اعمال ہیںجن کی ہر مسلمان نے مذمت کی ہے ۔ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے اس کے اسباب کا خاتمہ ضروری ہے ۔ مسلمانوں کے معاملات پر عالمی دنیا انصاف کا راستہ اپنائے ۔ یورپی ممالک برطانیہ اور امریکہ میں مساجد اور مسلمانوں کے مقدسات پر پابندیاں لگانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اس سے انتہاء پسند اور دہشت گرد عناصر کے نظریے کو تقویت ملے گی اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان نفرتوں کی فضاء قائم ہو گی۔ مساجد اللہ کا گھر ہیں جو امن کے گہوارے ہیں۔ اگر کوئی شخص اپنے ذاتی عزائم کیلئے مساجد اور مدارس کا استعمال کرتا ہے تو یہ اس کا انفرادی فعل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان روابط میں اضافہ ہوا ہے اور مکالمہ اور رواداری کی فضاء میں بہتری آئی ہے جو ایک خوش کن قد م ہے۔ انہوں نے جہلم میں ایک اقلیتی طبقہ کی فیکٹری کے جلائے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کو واقعہ کی مکمل تحقیق کرنی چاہیے اور قرآن کریم کے اوراق جلانے اور فیکٹری کو جلانے والے اصل مجرمین کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی )سندھ اور پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعتوں کو حاصل ہونے والی حسب منشاء تح اور واضح اکثریت و برتری کے باوجود حکمران طبقات کا اپنے ہی حمایت یافتہ اور اپنی جماعت کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے سے احتراز عوامی مسائل و مصائب میں اضافے کے ساتھ حکمران طبقات کیلئے عوام کے دلوں میں نفرت کو بھی مزید گہرا کرے گا ۔ پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی’ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی’ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ویگر نے کہا کہ اختیارات میں شراکت کے خوف کا شکار بلدیاتی انتخابات سے انکار کرنے والوں کو جس عدلیہ نے انتخابات کے انعقاد پر مجبور کیا ہے انشاء اللہ وہی عدلیہ اختیار و اقتدار ان کے ہاتھ سے نکال کر عوام کے حقیقی نمائندوں تک منتقل کرے گی اور اس میں یقینا بہت زیادہ تاخیر نہیں ہوگی ۔
۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی )سندھ حکومت کی جانب سے وفاق و وزیر اعظم کو رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی کی اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل اتحادی جماعتوں کے سربراہوں و رہنماؤں امیر پٹی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ عارف راجپوت ‘ حاجی امیر علی خواجہ ‘یونس سایانی ‘ عارف راجپوت ‘نور علی میگھانی ‘صدیق بلوچ’عبدالحکیم رند ‘حنیف سموں’اسمٰعیل جونیجو ‘رزاق ہنگورجہ ‘عدنان میمن ‘حنیف سورٹھیا ‘حمید راجپر’وحید کلہوڑو’اسمٰیل چانڈیو ‘یار محمد بروہی ‘رشید سرھیو’رفیق مچھیانی ‘غلام رسول جوکھیو ‘ابراہیم جتوئی ‘ وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ افضل مغل ‘ قاسم گھانچی ‘غلام حسین ڈاہری ‘محمد علی خواجہ ‘ نور محمد اوٹھا’حسن علی لاکھانی’سائیںعلی ڈنو’اشتیاق ارائیں’ رمضان خان ‘ حسنین عباس زیدی ‘ زیشان صابری ‘ حکیم نوشاد عمرانی ‘ فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ مشتاق پٹھان ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز اور ذکیہ بیگم ودیگر نے کہا کہ رینجرز نے کراچی میں امن قائم کرنے کے ساتھ قوم کو کرپشن سے نجات دلانے کا پیغام بھی دیا ہے جو کرپٹ و استحصالی طبقات کی موت ہے اسلئے عوام قومی وسائل پر قابض ‘ سرکاری خزانہ لوٹنے والا عوام دشمن استحصالی ٹولہ رینجرز کو واپس بیرکس میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جو کسی بھی طور ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے اسلئے رینجرز آپریشن کو وفاق کی نگرانی میں لیکر اس کا دائرہ پورے سندھ میں پھیلاجائے اور دہشتگردوں سمیت کرپشن و اراضی پر قبضے اور اختیارات سے تجاوز کرکے عوام کو نقصان پہنچانے والے تمام استحصالیوں کا آہنی ہاتھوں سے احتساب کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی )جمہوریت اور روایتی سیاسی جماعتوں پر سے اٹھ جانے والے عوامی اعتماد کی بحالی کیلئے آئینی ترامیم اور استحصالی طبقات مفادات کی نگہبان قانون سازی کے ذریعے بلدیاتی اداروں و نمائندوں کو بے اختیار بناکر بے مصرف و بے وجہ محض عوامی تشفی و دھوکا دہی کیلئے 3ارب 80کروڑ روپے کے کثیر سرمائے سے کرائے جانے والے لاحاصل انتخاب کے اخراجات کی عوام سے وصولی کیلئے 10ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کے فیصلے کی اخباری اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ عوام کو استحصالی طبقات کے انتخاب کی سزا مل رہی ہے اگر عوام آبرو مندانہ شہادت یا استحصال سے پاک محفوظ مستقبل کے اصول کے تحت استحصالیوں اور روایتی سیاستدانوںو سیاسی جماعتوں سے نجات کا فیصلہ کرکے انتخابات میں اپنے ووٹ سے انقلاب کی بنیاد رکھتی تو آج استحصالیوں کے جابرانہ شکنجے میں جکڑی گھٹ گھٹ کر مرنے پر مجبور نہ ہوتی مگر عوام کی رگوں میں بھرے جانے والے لسانیت ‘ تعصب ‘ مخاصمت ‘ شخصیت پرستی اور خوف کے جرثوموں نے اسے آنکھوں دیکھے مکھی نگلنے اور لٹیروں ک باربار مسلط کرنے پر مجبور کررکھا ہے اور جب تک وہ اپنی روایتی عادات و اطوار سے نجات نہیں پائے گی روایتی سیاستدان و حکمران اسی طرح عوام کے مقدر میں ظلم و جبر کے اندھیرے لکھنے کی روایت دہراتے رہیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی ) سیاسی وابستگی سے پاک ‘ دھاندلی و جبر کے بناء خالصتاً عوامی محبت و حمایت کے حامل بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے آزاد نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنت کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ‘ نیشنل پیس کمیشن ہومین رائٹس کے مرکری جنرل سیکریٹری امیر علی خواجہ اور سیکریٹری اطلاعات عمران چنگیزی نے کہا کہ عوام نے سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سے مایوس ہوکر آزاد امیدواروں پر اعتماد کرکے ان پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے اسلئے منتخب نمائندوں کو عوامی اعتماد پر پورا اترنے کیلئے دیانتداری فرض شناسی سے اپنے فرائض ادا کرنے ہوں گے ۔ امیر سولنگی پٹی والا نے یوسی 15 گارڈن ایسٹ پٹیل پاڑہ ضلع شرقی سے رمضان ناتھا کے حمایت یافتہ محمد نواز تنولی پینل کی کامیابی پر سماجی رہنما رمضان ناتھا ان کے حمایت یافتہ و منتخب چیئرمین محمد نواز تنولی ‘ وائس چیئرمین طاہر اسلام خان ‘ جنرل کونسلر زصحافی سمیر قریشی و دیگر کو مبارکباد اور گجراتی قومی موومنٹ و رمضان ناتھا کی حمایت کی لاج رکھتے ہوئے نوازتنولی پر اظہار اعتماد و انتخاب کرنے پر پٹیل پاڑہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ پٹیل پاڑہ سے منتخب چیئرمین نوا زتنولی اور ان کے پینل میںشامل دیگر منتخب نمائندے عوامی توقعات و خواہشات پر پورا اترتے ہوئے انہیں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے دیانتدارانہ فرائض ادا کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی )مسلم لیگ سندھ کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ پارٹی کی صدارت اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ انہوں نے پارٹی کی صدارت اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کو تحریری طور پر بھجوادیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ان کو پارٹی قیادت سے نہ ہی کوئی شکایت ہے او نہ ہی ان کے کوئی ذاتی اختلاف ہیں۔ میں کچھ سیاسی ناگزیر وجوہات پر پارٹی سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے تمام تر نا مسائد حالات میں پارٹی کو فعال کرنے میں اپنا بھرپور کردار اد ا کیا ہے ،ہم اپنے آئندہ کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں میں نے دوران صدارت اور اس سے قبل جنرل سیکرٹری کے عہدے پر رہتے ہوئے سندھ بھر کے بھرپور دورے کئیے اور پارٹی کی مقبولیت کے لیے سندھ کے چپے چپے پر جاکر عوام کی خدمت کی ہے ۔میرے سیاسی رفیقوں ،دوستوں اور سپوٹرز کی خواہش ہے کہ بھرپورعوامی سیاست کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ میرا چودھری شجاعت حسین ،چودھری پرویزلہیٰ کے ساتھ سیاسی نہیں ذاتی تعلق ہے اس استعفٰی سے ہمارے چودھری برادران سے تعلق میں فرق نہیں آئے گا۔ وہ پارٹی قیادت کو گذشتہ ایک سال سے اپنے تحفظات سے آگاہ کررہے تھے ،انہوں نے مزید کہا کہ استعفے کی تفصیلات کا زکر انہوںنے چودھری شجاعت حسین کو بھیجے گئے خط میں کردیاہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبرکی خبر یں
بھمبر(جی پی آئی )(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)صدر جمیعت علماجموں و کشمیر و ممبرقانون ساز اسمبلی سجادہ نشین پیر محمد عتیق الرحمن فیض پور شریف نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنت نے قیام پاکستان میں جہاں اپنا کلیدی کردار ادا کیا تھا ۔ وہاں اس کی امین بن کر نظریاتی و دینی سطح پر بھی محافظ بن کر اپنا طرہ امتیاز بلند کیے ہوئے ہیں۔ ملک خداداد پاکستان کے قیام میں سواد اعظم جماعت اہلسنت نے تحریک پاکستان کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر میں بھی اپنا بنیادی کردار ادا کیا اور قیام پاکستان سے قبل بنارس کے مقام پر منعقدہ آل انڈیا سنی کانفرنس کے روح رواں حضرت مفتی اعظم مولانا شاہ مصطفی رضاخاں اور سید جماعت علی مجدد علی پور ی نے علمائے مشائخ کے متفقہ قرار داد میں قیام پاکستان کے لیے جدوجہد میں جماعت اہلسنت نے بیڑا اٹھایا تھا۔ اور فرزندان توحید نے قیام پاکستان میں کردار ادا کرتے ہوئے اس کی تکمیل کے اپنے اسلاف کی سوچ و فکر کو منطقی انجام تک پہنچایا جس کی محافظ بن عقیدے پر عمل پیرا ہے۔ مگر مقام افسوس ہے کہ اسلام دشمن طاقتیں موجودہ دور میں ملت اسلامیہ کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہے۔ لیکن عقیدہ ختم نبوت اتحاد المسلمین کیلئے آج بھی پوری امت متحد اور منظم ایسے عناصر کے خلاف سینہ سپر ہے۔ صدر جمیعت علماجموں و کشمیر پیر عتیق الرحمن نے کہاکہ ملکی اور نظریاتی سرحدوں کے ساتھ ساتھ اندرونی اور بیرونی محازوں پر افواج پاکستان کے سپہ سالار چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ایک محب وطن کی حیثیت سے ملک کی سلامتی و بقا کے لیے اعلیٰ طرز عمل اختیار کرتے صحیح معنوں میں ملک پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لوہا منوایا ہے اور بہادری ، شجاعت سے دہشت گردی کے خلاف مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے۔ ایسے عناصر کو ناکام بنایا۔ وہ تاریخ میں سنہری حروف لکھی جائیں گی۔ جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد سنی رضوی بھمبر میں منعقدہ جماعت اہلسنت و جمعیت علماء و جموں و کشمیر کے مشترکہ علماء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس کی صدارت صدر ضلع جمعیت علماء آزاد جمو ں وکشمیر مولانا غلام مصطفی طیب نے کی ، صاحبزادہ عتیق الرحمن نے علماء کرام کے اجتماع میں کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں علماء و مشائخ عظام سجادہ نشین اور فرزندان اسلام کا تاریخ ساز کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ اور کشمیر کی آزادی ہی تکمیل پاکستان ہماری منزل ہے۔جس کی جدوجہد میں علما کرام ،اولیااپنا رول ادا کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے مز ید کہا کہ ملک میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اسلام کے خلاف یہود و ہنود اور انگریز کا کھڑا کیا فتنہ ہمیشہ کے لیے ختم ہونا چاہیے پوری امت عقیدہ ختم نبوت پر کامل ایمان رکھتی ہے اور پاکستان کی پارلیمنٹ نے عقیدہ ختم نبوت کا جو تاریخ ساز فیصلہ مسلمہ حقیقت بن کررہے گا۔ اجتما ع میں اتفاق رائے سواداعظم جماعت اہلسنت اپنے سیاسی پلیٹ جمعت علما جموں و کشمیر اسلام کی سربلندی ،بقاکے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ اجتماع میں مرکزی جماعت اہلسنت آزاد کشمیر مولاناغلام رسول جلالی ، ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت جموں وکشمیر و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر سید غلام یاسین گیلانی ضلعی صدر جماعت اہلسنت مولانامحمد امین سجاد انور مصطفائی شاہد محمود بزمی قاری دلدار غوث قاری آصف قادری ، قاری محمد طیب عطا مصطفی جلالی، حافظ محمد بشیر، مولانا محمد زمان اور محمد عبدالمصطفیٰ جلالی کے علاوہ علاقہ بھر کے جیدعلماء کرام نے شرکت کی۔