گوجرانوالہ میں باپ نے 2 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ڈھیلاں والی میں باپ نے 2 کمسن بیٹیوں کو قتل جب کہ بیوی اور بھائی کو زخمی کردیا۔

گوجرانوالہ کے علاقے ڈھلاں والی کے رہائشی شفقت نے چھریوں کے وار سے اپنی 2 بچیوں کو قتل جب کہ بیوی اور بھائی کو بھی زخمی کیا۔ قتل کی گئی ایک بچی کی عمر 2 سال جب کہ دوسری کی 7 ماہ ہے۔

پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔