گوجرانوالہ : نواز شریف آج نندی پور پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ وزیراعظم نواز شریف آج گوجرانوالہ کے علاقے نندی پور میں پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف آج دن گیارہ بجے گوجرانوالہ کے علاقے نندی پور پہنچیں گے جہاں وہ نندی پور پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔

اس موقع پر دیگر اہم وزرا بھی موجود ہونگے۔ نندی پور پاور پلانٹ کی مشینری گزشتہ دو سال سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث کراچی میں رکی ہوئی تھی۔