گوجرانوالہ : دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

Arrest

Arrest

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) سکیورٹی ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیرورزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع ملنے پر گوجرانوالہ میں شیخوپورہ روڈ پر منی اسٹیڈیم کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈر فیصل بابر کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے پریشر ککر بم، ٹائمر، بال بیرنگ اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد کر لئے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد فیصل بابر نے کالعدم داعش کے سربراہ کے ہاتھ پر بیعت کر رکھی تھی۔

گرفتار دہشت گرد نے گوجرانوالہ میں سکیورٹی اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ گرفتار ہونے والے فیصل بابر کیخلاف دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔